للِہ ( نور چغتائی سے )کھیوڑہ کی عوام کو میٹھے پانی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے گا میٹھا پتن واٹر سپلائی سکیم کے لئے سیکرٹری مائن اینڈ منرل ڈاکٹر ارشد نے 13کروڑ 70 لاکھ روپے کی گرانٹ دی اس پراجیکٹ پر بھی جلد ہی کام شروع کر دیا جائے گاکھیوڑہ کی عوام کے نادرا آفس کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا جائے گاکھیوڑہ میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لیے منی ڈمپر کا بندوبست کر کے کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کے حوالے کیا ہے کھیوڑہ شہر کی سڑکوں،مختلف محلوں کی کچی سڑکیں،سیوریج ڈرین سسٹم کے متعلق سرکاری طور پر سروے کر کے اسٹیمیٹ لگوا کر ڈی سی او جہلم اور اعلی افسران کو بھیج دئیے ہیں انشاء اللہ جلد ہی ڈی سی او جہلم اعلی افسران سے منظوری کروا کران کاموں کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گیاان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان چوہدری اشرف گجر نے گورنمنٹ ایم سی گرلز سکول کادورہ کے بعدصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کھیوڑہ میں تاریخی گورنمنٹ ایم سی گرلز سکول کو اپ گریڈ کر کے ہائرسیکنڈری کا درجہ دے دیا گیا اب شہر کی بیٹیاں یا بہنوں کو اعلی تعلیم کے لیے دوسروں شہروں میں جانے کی ضرورت نہیں پڑیں گی اور اس کے علاوہ بھی اعلی تعلیمی معیار کے لیے کوشش جاری رکھیں گے انشاء اللہ میرے اللہ نے چاہا تو کھیوڑہ کی عوام کو مسائل سے نکال کر دم لوں انھوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت کرنے کے لیے میں ہروقت لمحہ با لمحہ کوشاں رہوں گاکھیوڑہ کی عوام کے لیے کچھ ایسے کام کر جاوٗں گا کہ میرے جانے کے بعد کھیوڑہ کے شہری اور ان کی آنے والی نسلیں مجھے کم از کم دعاوٗں میں یا د رکھیں گے شہریوں کے لیے پینے کے صاف پانی کے لیے بھی الحمداللہ میٹھا پتن واٹر سپلائی سکیم پر بھی ورکنگ کی ہے اور سیکرٹری مائن اینڈ منرل ڈاکٹر ارشد نے 13کروڑ 70 لاکھ روپے کی گرانٹ دی اس پراجیکٹ پر بھی جلد ہی کام شروع کر دیا جائے گا اور اس کے علاوہ نادرا کے ہیڈآفس سے کھیوڑہ کی عوام کے لیے نادرا آفس کی منظوری کروائی انشاء اللہ بلڈنگ کا بندوبست کر رہے ہیں جلد ہی نادرا آفس کا بھی باقاعدہ افتتاح کیا جائے گا اور اس کے علاوہ کھیوڑہ میں صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لیے منی ڈمپر کا بندوبست کر کے کھیوڑہ میونسپل کمیٹی کے حوالے کیا ہے اور اس کے علاوہ کھیوڑہ شہر کی سڑکوں،مختلف محلوں کی کچی سڑکیں،سیوریج ڈرین سسٹم کے متعلق سرکاری طور پر سروے کر کے اسٹیمیٹ لگوا کر ڈی سی او جہلم اور اعلی افسران کو بھیج دئیے ہیں انشاء اللہ جلد ہی ڈی سی او جہلم اعلی افسران سے منظوری کروا کران کاموں کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گیا کھیوڑہ شہر کی کچی تمام سڑکیں پکی کی جائیں گی اور ٹوٹی ہوئی سڑکوں کی نئے سرے سے تعمیر کروائیں گیاور اس کے علاوہ بھی کھیوڑہ شہر کی عوام کے جو جو مسائل میرے علم میں ہیں میری ٹیم اور میرے افسران عوام کے مسائل حل کرنے میں جس حد تک ممکن ہو سکی اپنی ورکنگ کو یقینی بنا کر عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے اور جہاں تک ممکن ہو سکا کھیوڑہ شہر کی تعمیروترقی کے لیے کوشاں رہیں گے
The post کھیوڑہ کی عوام کو میٹھے پانی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے گا ،چوہدری اشرف گجر appeared first on جہلم جیو.