Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم رائل لائنز کلب کے زیر اہتمام چوٹالہ میں فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)جہلم رائل لائنز کلب کے زیر اہتمام چوٹالہ میں فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا،جس میں چیف کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ سابقہ گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز 28فروری کواپنی گائنی ٹیم کے ہمراہ فری آئی کیمپ اور میڈیکل کیمپ لگائیں گئیں،تفصیلات کے مطابق چیف کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ سابقہ گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم میں شامل ماہر ڈاکٹرز 28فروری صبح 9بجے چوٹالہ میں جہلم رائل لائنز کلب کے تعاون سے لگائے جانے والے فری آئی اور میڈیکل کیمپ میں اپنی خدمات انجام دیں گی اس کیمپ میں غریب اور مستحق مریضوں کا فری چیک اپ ہوگاجس میں آنکھوں کے معائنہ کیلئے ڈاکٹر خالد ہوں گے اس کیمپ کے تین شعبے ہوں گے گائنی،آئی اور میڈیکل ،اس کے علاوہ شوگر اور ہیپاٹائٹس کے بھی مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے کیونکہ یہ علاقہ پسماندہ ہے اور یہاں عورتوں کو دوران حمل اور زچگی شدید مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا جہلم رائل لائنز کلب نے اس علاقہ میں کیمپ منعقد کروانے کا فیصلہ کیا ہے ،اس کیمپ میں ڈاکٹر خالد آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ کریں گے جس کے بعد مستحق مریضوں کے آپریشن بھی کیے جائیں گے عینکیں اورآنکھوں کے علاج کیلئے ادویات مفت دی جائیں گی ،اسی طرح جہلم رائل لائنز کلب کیمپ کے مقام پر میڈیکل سٹور کا بھی اہتمام کرے گا تاکہ جو بھی ڈاکٹر ادویات تجویز کریں گے وہ موقع پر مستحق مریضوں کو دی جائیں گی،

 

The post جہلم رائل لائنز کلب کے زیر اہتمام چوٹالہ میں فری میڈیکل کیمپ منعقد ہو گا appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles