Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم نے پکھوال میں دسویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا،

$
0
0
جہلم(محمداشتیاق پال)رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم نے پکھوال میں دسویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا،پینے کا صاف اور صحت مند پانی ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے،جس کیلئے رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہاں گردے کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کیلئے ڈائیلاسسز کی سہولت میسر کررہی ہے،اس کے ساتھ ساتھ جہلم شہر اور گردونواح میں پینے کا صاف پانی بھی فراہم کررہی ہے،دسویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح چوہدری خادم حسین ممبر قومی اسمبلی ،چوہدری محمد صابر صدر رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم ،میاں محمد خلیل اور طارق مغل چیئرمین نے کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ پکھوال سے نئی آبادی پکھوال ،کالا دیو،پنڈ رتوال،ڈھوک رحیم بخش اور دیگر ملحقہ ڈھوک کے لوگ اس صاف پانی سے استفادہ حاصل کریں گے،اس موقع پر عمر بٹ ،محمداشتیاق پال،چوہدری اعجاز،آفتاب مغل،توقیر اسلم،عزیز مغل،حاجی محمد مطلوب اور دیگر سماجی تنظیموں کے عہدیداران اور اہل دیہہ نے بھر پور شرکت کی،

 

The post رحمت ویلفیئر فاؤنڈیشن جہلم نے پکھوال میں دسویں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا، appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles