Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

امریکہ کے ایف سولہ طیارے پاکستان کو دینے پر بھارت مایوسی کا شکار،عبدالغفار منصور

جہلم(وسیم تبریز)بھارت پاکستان کاکتنا خیرخواہ ہے،اس بات کا اندازہ آپ بھارت کے اس بیان سے لگا سکتے ہیں،جو اس نے امریکہ کے ایف سولہ طیارے پاکستان کو دینے کے بارے میں دیا،اس میں بھارت کا بیان ہے کہ ہمیں امریکہ کے اس فیصلے سے مایوسی ہوئی،جبکہ دوسری طرف اسی بھارت کا بیان کہ مضبوط اوردہشت گردی سے پاک پاکستان انڈیا کے مفاد میں ہے،یعنی بغل میں چھری اور منہ سیرام رام ،یہ بات ضلعی مسؤل جماعۃ الدعوۃ جہلم عبدالغفار منصور نے اپنے ایک بیان میں کہی،انہوں نے کہا کہ ترقی کرتا پاکستان،یہود و ہنود کو ایک آنکھ نہین بھاتا،اورانکی یہی کوشش ہوتی ہے کہ اسے ہر حال میں زک پہنچایا جائے،یہ یہود و ہنود پاکستان اور دوسرے اسلامی ممالک کی اندرونی اور بیرونی معاملات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ،اور اس وقت پوری دنیا میں مسلمان انتہائی پستی کا شکار ہیں،اور اس وقت کشمیر،فلسطین،شام،مصر،افغانستان،میانمر،عراق،اور یگر اسلامی ممالک یہود و نصاریٰ کی ستم ظریفی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ،اور اسی طرح پاکستان جوکہ دہشت گردی جیسی لعنت کا شکارہے،انکی یہی سازش ہے کہ ان ممالک کو دفاعی ،معیشت،اور جدید ٹیکنالوجی سے محروم رکھا جائے،اور انہیں آپس میں الجھا کر رکھیں تاکہ انکی توجہ ہماری جانب نہ ہو،اور خاص کر انہیں دین سے دور کھا جائے ،لیکن یہ دین قیامت تک قائم رہنے کے لیئے آیا ہے،یہی اللہ اور اسکے رسول ﷺکاحکم ہے

 

The post امریکہ کے ایف سولہ طیارے پاکستان کو دینے پر بھارت مایوسی کا شکار،عبدالغفار منصور appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles