Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

لوئر عباسی محلہ چٹہ موڑ کی خستہ حال سڑک کیلئے بھی فنڈز فراہم کریں،امتیاز عباسی

مری (عثمان علی)مری کی معروف سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیت انجمن تاجران بھارہ کہو کے سینئر نائب صدر امتیاز عباسی نے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور سے اپیل کی ہے کہ وہ جس طرح مری کے خطیر فنڈز فراہم کررہے ہیں وہ لوئر عباسی محلہ چٹہ موڑ کی خستہ حال سڑک کیلئے بھی فنڈز فراہم کریں کئی برس قبل اس سڑک کیلئے راجہ اشفاق سرور نے فنڈز فراہم کئے تھے لیکن اسکے بعد اس سڑک کی تعمیر مرمت کیلئے کوئی بھی فنڈز نہ دئیے گئے جس کے باعث مذکرہ سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے جبکہ لوئر عباسی محلہ ایک بڑی آبادی پر مشتمل ہے اور سکولوں کے طلباء طالبات ،بزرگ اور مریض بھی سڑک کی خستہ حالی سے مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہلیان علاقہ کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی اور صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور مذکورہ اہم ترین شاہراہ کیلئے فوری فنڈز فراہم کرنے کے احکامات جاری کریں اہلیان علاقہ ان کے انتہائی ممنون ومشکور ہونگے۔

 

The post لوئر عباسی محلہ چٹہ موڑ کی خستہ حال سڑک کیلئے بھی فنڈز فراہم کریں،امتیاز عباسی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles