Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

رشید آباد نکاسی آب کا مسئلہ عوامی نمائندوں کیلئے چیلنج

$
0
0
جہلم(چوہدری سہیل عزیز) رشید آباد نکاسی آب کا مسئلہ عوامی نمائندوں کیلئے چیلنج ،پبلک ہیلتھ انجینئر کے ماہرین کے سروے کے بعد پھر خاموشی،جہلم روہتاس روڈ سبزی منڈی کے درمیانی علاقہ کی آبادی رشیدہ آباد کا نکاس آب کا مسئلہ کئی دہائیوں سے التواء کا شکار ہے،اس سلسلہ میں معززین علاقہ کے ایک وفد نے نومنتخب جنرل کونسلر مرزا ظفر جرال کی سربراہی میں ایم این اے نوابزادہ اقبال مہدی سے ملاقات کی اور انہوں نے پبلک ہیلتھ انجینئر ڈیپارٹمنٹ کے ایکسئن کو ہدایات دیں کہ فوری طور پر اس علاقے کا وزٹ کیا جائے ماہرین نے چند روز بعد ہی علاقے کا وزٹ کیا اور سروے رپورٹ تیار کی جس کے مطابق یہ علاقہ نشیبی ہے اور جہلم شہر کی سیوریج لائن کے ساتھ برائے راست اس کا پانی شامل نہیں کیا جا سکتا لہذا اس سلسلہ میں حوض بنا کر اور اس پر موٹرلگا کر پانی کو جہلم شہر کی سیوریج لائن کے ساتھ شامل کیا جا سکتا ہے،اس سلسلہ میں اس رپورٹ کے بعد یہ مسئلہ دوبارہ التواء کا شکار ہوگیا اور ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،اہل علاقہ نے ایم این اے نوابزادہ اقبال مہدی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دبارہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو ہدایات دیں کہ وہ عملی اقدامات کریں۔

 

The post رشید آباد نکاسی آب کا مسئلہ عوامی نمائندوں کیلئے چیلنج appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles