Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پروفیسر(ر)قدرت علی سیالوی کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل میلادالنبی ﷺ

$
0
0
جہلم ( جہلم جیو )پروفیسر(ر)قدرت علی سیالوی کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل میلادالنبی ﷺ منعقد ہوئی۔جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔نظامت کے فرائض نوجوان سکالر عادل فاروق نے انجام دیئے۔جامع مسجد غوثیہ رضویہ بلال ٹاؤن کی انتظامیہ کمیٹی کے صدر پروفیسر (ر) قاضی تنویرالدین مہمان خصوصی تھے۔حافظ محمد علی نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا باقاعدہ آغاز کیا اس کے بعد نعت خوان حضرات نے عشق مصطفیﷺ میں ڈوب کر خوبصورت انداز میں نعتیں پیش کیں۔نوجوان شاعر احسان شاکرؔ نے تحت اللفظ میں اپنا نعتیہ کلام پیش کیا۔’’میلاد مناؤ اور سیرت اپناؤ‘‘ کے پیغام کو بنیاد بنا کر نوجوان سکالر مولانا الطاف حسین رضوی نے ’’آنحضرتﷺ بحیثیت رحمت اللعالمین‘‘ کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔انھوں نے خوبصورت انداز میں عام فہم مثالوں کی مدد سے اس موضوع پر تفصیل سے بات کی۔حاضرین نے مکمل توجہ ،لگن اور آبدیدہ آنکھوں کے ساتھ اس خطاب کو سنا ۔محفل کے اختتام پر پروفیسر(ر) قدرت علی سیالوی نے تمام حاضرین کی تشریف آوری کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس مصروف اور فتنوں سے بھرپور زندگی میں ان محفلوں کا انعقاد اور ان میں شرکت یقیناًایک بڑا کام ہے اللہ ہماری اس کاوش کو قبول فرمائے اور ہمیں صحیح معنوں میں سچا عاشق رسول ﷺ بنائے آمین۔ شرکائے محفل کے لیے لنگر کا بھی بہترین انتظام کیا گیا۔

 

The post پروفیسر(ر)قدرت علی سیالوی کی رہائش گاہ پر سالانہ محفل میلادالنبی ﷺ appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles