جہلم(رانا نوید الحسن)کیبل آپریٹروں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں انشاء اللہ تمام مسائل پر اپنے بھائیوں کے ساتھ مشاورت کے ساتھ چلوں گا،چوہدری صفدر حیات المعروف چوہدری بابر ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کے مقامی میرج گارڈن میں ڈسٹرکٹ کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کی باڈی کیلئے ایک تقریب منعقد کی گی جس میں ڈسٹرکٹ جہلم کے صدر منتخب ہونے والے چوہدری بابر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت میں کیبل آپریٹروں پر ٹیکس کی بھرمار کر دی ہے جس کی وجہ سے ہمیں کاروبار کرنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ پیمرا کے نئے قوانین اور تمام باڈی کو اثر نو ڈیجٹیل کرنے کی تاریخ 30دسمبر دی گی اور کہا جارہا ہے اپنے سسٹم کو آن کر لو اور مارچ میں سسٹم کو شروع کر دو اور ساتھ ہی اپنے کیبل سسٹم کے نمبروں کو کم کریں جو کہ ہمارے اور کیبل دیکھنے والے لوگوں کے ساتھ زیادتی ہوگی۔پنجاب حکومت میں 16فیصد ٹیکس دینے کے نوٹس بھیجے ہیں یہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوگی۔اس آرڈر کو ہائی کورٹ میں کالعدم قرار دے دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی غیر ضروری ٹیکس بوجھ نہیں اٹھا سکتے ہماری حکومت وقت سے درخواست ہے کہ ان پر نظر ثانی کی جائے۔ضلع جہلم کے تمام کیبل آپریٹروں کے ساتھ مل کر اس کے خلاف چلیں گے اور ان بھائیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں گا۔
The post کیبل آپریٹروں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں،چوہدری بابر appeared first on جہلم جیو.