جہلم(چوہدری سہیل عزیز)روہتاس روڈ کی کاروباری شخصیت چوہدری امتیاز قمر کی رہائش گاہ پر میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد ہواجس میں ایم پی اے چوہدری لال حسین ،سابق ناظم شیخ عبدالقیوم ،ملک انعام الحق جنرل کونسلر نے شرکت کی،جبکہ نقابت کے فرائض الحاج چوہدری عزیز احمد نے سر انجام دیے اور محفل میلاد جامعتہ الاثریہ کے بالمقابل چوہدری امتیاز قمر کی رہائش گاہ پر کیاگیا،جس میں مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی،محفل میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،جبکہ ظفر اقبال گھمگولوی اور دیگر ثناء خوان مصطفیﷺ نے نعت رسول مقبول پیش کیں،آخر میں معروف عالم دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے نبی کریمﷺ کی ذات مبارکہ پر خصوصی خطاب کیا،محفل میلاد میں شرکت کرنیوالوں میں حاجی خادم حسین مجاہد آباد،محمود ڈار گھرمالہ،تایا رمضان محمود آباد،راجہ غضنفر ،راجہ غفور محمود آباد،راجہ زوہب ،چوہدری یاسر،چوہدری اشفاق،راجہ ناصر،راجہ طارق،شہزاد اکرم،وحید اکرم،نوید اکرم،شیراز اکرم،مہر ندیم ارشد،مہر ندیم،شاہ رخ اور دیگر شامل تھے۔
The post روہتاس روڈ کی کاروباری شخصیت چوہدری امتیاز قمر کی رہائش گاہ پر میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد ہوا appeared first on جہلم جیو.