مری( آن لائن) ضلع کونسل کسان نشست کیلئے حق نواز عباسی مضبوط امیدوار جنہیں وائس چےئرمین ضلع کونسل راولپنڈی بنائے جانے کا امکان ہے مری سے ضلع کونسل کی چھ یونین کونسلوں میں مسلم لیگ نے واضع کامیابی حاصل کی ہے اور ان یونین کونسلوں سے 50 کے قریب کامیاب امیدواروں کی انہیں مکمل حمایت حاصل ہے تحصیل کوٹلی ستیاں اور تحصیل کہوٹہ میں لیگی امیدواروں نے انہیں حمایت حاصل ہوجائیگی ضلع راولپنڈی میں مسلم لیگ ن نے سب سے زیادہ برتری بھی حق نواز عباسی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن تحصیل مری کی آبائی یونین کونسل پھگواڑی سے حاصل کی لیگی قیادت اور کارکن بھی اس فیصلے سے انتہائی خوش دکھائی دیتے ہیں مری کی ضلع راولپنڈی میں نمائندگی سے ضلع کونسل سے متعلق مسائل بھی بہتر طریقے سے حل ہونگے۔
The post حق نواز عباسی کو وائس چےئرمین ضلع کونسل راولپنڈی بنائے جانے کا امکان appeared first on جہلم جیو.