مری( آن لائن)دانشور معاشرے کی زندگی کی پہچان ہوتے ہیں۔ جو معاشرے کو اپنے مشاہدات کو لفظوں کی صورت دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ملک کے نامور شاعر محمد آصف مرزا نے مقامی شاعر اظہر راجہ کی شاعری کی کتاب’’ کسی کی یاد آتی ہے ‘‘کی تقریب رونمائی کی تقریب کی صدارت کررہے تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نیشنل ایکشن پلان کے تحت مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقد ہونے والی اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی راجہ دفتر عباسی صدر مسلم لیگ ن تحصیل مری و سابق چیئرمین بلدیہ مری تھے جنہوں نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ دانشوروں کو کھلا ماحول ملنا چاہیے اور اس ضمن میں مری آرٹس کونسل نے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نوجوان شاعر اظہر راجہ کیلئے آج کی تقریب منعقد کی ،دیگر مقررین میں عماد عباسی ڈاکٹر شکیل عباسی پروفیسر طارق حبیب خان پرنسپل گورنمنٹ کالج مری پروفیسر محمد اشفاق عباسی اور ارشد ملک نے اظہر راجہ کو اس کی نئی کتاب کی تقریب رونمائی پر مبارکباد دی اور مری آرٹس کونسل کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہا کہ انہوں نے مقامی شعراء کرام کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک خوبصورت تقریب منعقد کی، ڈائریکٹر مری آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے اپنے ابتدائی کلمات میں اغراض و مقاصد بیان کیے اور کہا کہ ثقافتی ادارے جب تک آنے والے دانشوروں کی حوصلہ افزائی نہیں کریں گے اس وقت تک نیا ٹیلنٹ نہیں آسکتا مری آرٹس کونسل اس ضمن میں صف اول میں کھڑی ہے جو ہمیشہ سے مقامی اور نوجوان شاعروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے تقریب میں مری کے معروف شاعر مسعود احمد آکاش ،معززین شہر جن میں مری لائرز ونگ ن کے جنرل سیکرٹری اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ، صدر مری پریس کلب سدھیر عباسی، مری الیکٹرانک میڈیا کے صدر اورنگزیب عباسی،مری پریس کلب کے عہدیداران ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خواجہ وامق اقبال ،جوائنٹ سیکرٹری طفیل عباسی و اراکین راشدمغل، وائس پریذنٹ کنٹونمنٹ بورڈ مری راجہ اکمل نواز، مری کی معروف کاروباری شخصیت شمس عباسی،پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج سنی بنک مری پروفیسر منیر احمد شکوری، ایکسین ٹی ایم ااے یونس سلیم جوئیہ ، مسعود بٹ ، راجہ ارجمند نواز، ندیم حسین شوکت ، مظہر عباسی ،ہارون مقیم،سٹی ٹریفک پولیس کے شفٹ انچارج صاحبان ملک حفیظ،شفیق الرحمان ،رکن پریس کلب شیخ شوکت،دیگر سٹی ٹریفک کے وارڈنزکے علاوہ دانشور، سیاسی و سماجی شخصیات شعراء کرام ، اساتذہ اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور آرٹس کونسل کو یہ تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد دی،تقریب کے اختتام پر تقریب کے دولہا اظہر راجہ نے مری آرٹس کونسل اور مہمانان خصوصی اور دیگر شرکاء کا ان کی حوصلہ افزائی پرشکریہ ادا کیا ۔
The post دانشور معاشرے کی زندگی کی پہچان ہوتے ہیں appeared first on جہلم جیو.