Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کھوکھوں میں بیٹھے پرانے دکانداروں کا کیس عدالت میں ہے ہمارا نہیں ، انجمن تاجراں

$
0
0
سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو ) کھوکھوں میں بیٹھے پرانے دکانداروں کا کیس عدالت میں ہے ہمارا نہیں ، انجمن تاجراں تفصیلات کے مطابق انجمن تاجراں سوہاوہ نے گزشتہ روز پریس کلب سوہاوہ میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کی طرف سے مسلسل زیادتیوں سے کاروبار کرنا مشکل ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ اے سی سوہاوہ غلط اور من گھڑت خبریں لگوا کر اعلیٰ احکام کو گمراہ کر رہی ہیں کسی تاجر برادری کی طرف سے ان سے کوئی ملاقات نہ کی گئی ہے اور نہ ہی ہمارا کوئی کیس عدالت میں ہے جن دکانداروں کا قبضہ کھوکھوں پر ہے ان کا کیس عدالت میں چلا رہا ہے ہم نے نیلامی میں اس لئے حصہ لیا تھا کہ ہمارے ساتھ اے سی سوہاو ہ نے نیلامی کے وقت وعدہ کیا تھا کہ آپ کو کھوکھوں کا قبضہ پندرہ دن میں دلایا جائیگا لیکن آج سال گزر چکا ہے نہ سیکورٹی واپس کی جا رہی ہے اور نہ قبضہ دلایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ کو آج عدالت میں کسی کی یاد آ گئی ہے جب بولی ہوئی تھی تب بھی عدالت سے سٹے لیا ہوا تھا لیکن توہین عدالت کر کے کھوکھوں کی نیلامی کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے شہرکے سرکاری صحافیوں سے من گھڑت اور بے بنیاد بیان لگوا کر حقائق کو چھپایا نہیں جا سکتا اگر ہمیں ہماری سیکورٹی واپس نہ کی گئی تو ہم بھر پور احتجا ج کرنے پر مجبور ہو جائینگے اے سی سوہاوہ نے اس مسئلے کو ذاتی عناد بنا لیا ہے کیونکہ اگر وہ ہمیں سیکورٹی واپس کریں تو ان کا کیس ہی عدالت سے ختم ہو جائیگا انہوں نے ہماری سیکورٹی اور نیلامی میں حصہ لینے کو ہی جواز بنا لیا ہے کھوکھہ متاثرین وزیر اعلیٰ پنجاب کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور ہمیں ہماری سیکورٹی فی کس تیس ہزار واپس کروائیں بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے ۔

 

The post کھوکھوں میں بیٹھے پرانے دکانداروں کا کیس عدالت میں ہے ہمارا نہیں ، انجمن تاجراں appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles