جہلم(چوہدری سہیل عزیز)ووٹ ضمیر کی آواز ہے ملک و قوم کی امانت ہے ،اس لیے اگلے عام انتخابات میں سوچ سمجھ کر اپنے ضمیر کا فیصلہ کریں تاکہ کل آپ کا ضمیر آپ کو ملامت نہ کرے،ان خیالات کااظہار سعودی عرب میں مقیم جہلم کی نوجوان سماجی شخصیت چوہدری محمد زبیر جٹ آف کڑی شریف نے میڈیا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ جہاں آپ کا ضمیر مطمئن ہو اس عوامی نمائندے کو ووٹ دیں ہم ووٹ کو انا کا مسئلہ بنا لیتے ہیں اور ووٹ دھڑے گروپ اور برادری کی نظر کر دیتے ہیں،مگر ہمیں اس سوچ کو بدلنا ہوگا،کہ جس کو ہم ووٹ کاسٹ کررہے ہیں کیا وہ اقتدار کے ایوانوں میں ہماری آواز پر پہنچائے گا اور ہمارے مسائل کے حل کیلئے ہمارے حقوق کی جنگ لڑیگا اور نمائندے ایسے ہوں جن کے دل میں عوام کا دکھ درد ہو اور عوام کی خدمت کیلئے اس کے پاس وقت ہو،جھوٹی آن شان کو دیکھتے ہوئے الیکشن میں ان عوامی نمائندوں کے حق میں فیصلہ نہ کریں اور انتخابی وعدوں کو نظر انداز کریں جو جھوٹے وعدے کر کے سیاستدان آپ سے قیمتی ووٹ لے کر پھر نظر نہیں آتے انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں اور عوام میں رہتے ہیں،ان کو الیکشن میں نمائش کی ضرورت نہیں ہوتی اور نہ ہی ووٹ کیلئے بھروپ اختیار کرنے پڑتے ہیں،جو کامیابی کے بعد عوام کی خدمت کے جھوٹے نعرے لگاتے ہیں انہیں مستقبل میں عوام کی نفرت ہی حصہ میں آتی ہے مگر ہمیں اس روش کو ترک کرنے کیلئے عہد کرنا ہوگا کہ آئندہ عام انتخابات میں ہم ایسے عوامی نمائندوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کریں گے جو ہمارے علاقے کی فلاح اور عوام کے دکھ درد میں اپنا کردار حقیقی معنوں میں اد اکر سکیں۔یہ صرف اسی صورت ممکن ہے کہ عوامی نمائندے وہ ہوں کہ جو گراس روٹ لیول کے مسائل سے آگاہ ہوں اور ایسے لوگوں میں سے ہوں جو مسائل کو محسوس کریں اور عوام کے دکھ درد کو اپنا دکھ درد سمجھیں،اس کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی برادری کے ہمیں بھی دھڑوں برادری ازم کو انتخابات میں مدنظر نہیں رکھنا چاہیے بلکہ اپنا ووٹ ایسے عوامی نمائندوں کو دینا چاہیے جو اعلیٰ اخلاق کردار اور قائدانہ صلاحیتوں کا مالک ہو،
The post ووٹ ضمیر کی آواز ہے ملک و قوم کی امانت ہے ،چوہدری محمد زبیر appeared first on جہلم جیو.