جہلم(جہلم جیو) وزیر اعلی شہبازشریف کی ہدایت پرضلع جہلم میں معذور افراد میں خدمت کارڈ کی تقسیم کے دو سرے مرحلہ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت تحصیل پنڈ دانخان اور سوہاوامیں مستحق معذور افراد میں خدمت کارڈوں کی تقسیم کے عمل کاآغاز کردیاگیا۔تحصیل پنڈدانخان میں رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے قانون و امور پارلیمان نذر حسین گوندل نے مستحق معذور افراد میں خدمت کارڈز تقسیم کئے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوا نرگس شازیہ چوہدری نے دفتر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میں خدمت کارڈز کی تقسیم کاعمل شروع کیا۔تحصیل پنڈ دانخان میں 142 جبکہ تحصیل سوہاوا میں 153 معذور افراد میں خدمت کارڈ تقسیم کئے جائیں گے جس سے ان کو ہر تین ماہ بعد 3600 روپے وظیفہ دیا ۔ خدمت کارڈ سے وظیفہ پنجاب بینک کی منتخب برانچوں سے اے ٹی ایم سے حاصل کیا جا سکے گا۔پنڈ دانخان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری نذر حسین گوندل نے کہاکہ حکومت پنجاب نے مستحق معذور افراد میں خدمت کارڈ تقسیم کرکے ان کا درینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ خدمت کارڈ کی تقسیم ایک انقلابی اقدام ہے اس سے صوبہ بھر میں دولاکھ سے زائد مستحق معذور افراد کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے ہمیشہ عو امی فلاح کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کا م کیا اور صوبہ بھر حقیقی تبدیلی کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میٹرو بس جیسے میگا پراجیکٹوں کے علاوہ بجلی اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کا م جاری ہے کیونکہ مسلم لیگ (ن) صرف و صرف عوامی فلاح کے جذبہ سے حکومت میں آئی ہے۔29 دسمبر کو ڈی سی او جہلم ذوالفقارااحمد گھمن، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری لال حسین اور رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری ندیم خادم نے پیرا میڈیکل سکول، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جہلم میں تحصیل جہلم کے 79اور تحصیل دینہ کے 101 معذور افراد میں خدمت کارڈز کی تقسیم کا افتتاح کیا۔
The post ضلع جہلم میں معذور افراد میں خدمت کارڈ کی تقسیم appeared first on جہلم جیو.