Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کھیوڑہ میں بارانِ رحمت کا نزول۔ موسم خوشگوار

$
0
0
کھیوڑہ( راجہ فیاض الحسن) کھیوڑہ میں بارانِ رحمت کا نزول۔ موسم خوشگوار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ اور اس کے مضافات میں گزشتہ شب سے متواتر بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پہلے تیز ہواچلی پھر گرج اور چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی ۔ اور کالے بادل امڈ کر آ گئے اور ٹوٹ کر برسے۔اس رحمت کے بعد چرند ،پرند ،انسان غرض ہر ذی روح نے اللہ کا شکر ادا کیا۔ بارش کا بہت خوش گوار اثر ہو ا۔ اس کی وجہ سے درخت دہل گئے فضا دھول اور کثافت سے پاک ہو گئی اس وقت فضا بالکل صاف ہے۔ موسم بہت خوشگوار ہو گیا ہے۔ اور انسانوں کے علاوہ چرند، پرند غرض ہر ذی روح نے اس بے پایاں نعمت کے لیے اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔اور کھیوڑہ کے پہاڑی نالوں میں طغیانی آ گئی اور شہر کی گلیاں نہروں کا منظر پیش کرنے لگ گئیں ۔ جانوروں کے پینے کے لئے جوہڑ پانی سے بھر گئے۔ شہریوں کے مزاج میں بھی خوش گوار تبدیلی آئی اور بازاروں کی رونق لوٹ آئی۔ یہ اس سال کے موسمِ سرما کی پہلی بارش ہے۔ اللہ کی رحمت کے نتیجہ میں فضا سے کثافت و آلودگی ختم ہو گئی ہے ۔بارش کے بعد قوسِ قزح کا منظر دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔ اور اس بارش کا گندم کی فصل پر اچھا اثر ہونے کا امکان ہے۔

 

The post کھیوڑہ میں بارانِ رحمت کا نزول۔ موسم خوشگوار appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles