ملک وال(نامہ نگار) شہر کے مرکزی بازار میں ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ اور حادثات کا سبب بننے والے بجلی کے پول ہٹا کر نئے پول سائیڈپر لگا دئیے گئے شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا اور ایگزیکٹو انجینئر واپڈا طارق جمشید بٹ کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مرکزی علاقے رانا چوک کے قریب بازار میں ٹریفک کے لئے رکاوٹ اور حادثات کا سبب بننے والے بجلی کے 3 کھمبوں کو شفٹ کردیا گیا ہے اور انکی جگہ نئے پول لگا دئے گئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا کے حکم پر ٹی ایم اے نے سائیڈشفٹ کر کے نئے پول لگوانے کے لئے ڈیمانڈنوٹس کی فیس واپڈا کو جمع کروا دی تھی جس پر گزشتہ روز ایگزیکٹو انجینئر واپڈا طارق جمشید بٹ نے پرانے پول اکھاڑ کر نئے پول لگانے کا حکم جاری کر دیا تھاجس پر واپڈا اہلکاروں نے عمل کرتے ہوئے نئے پول لگا دئیے ہیں۔شہریوں نسیم اکمل خان، اسد علی گوندل ،رانا سلیم اور دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر آصف رضا اور ایگزیکٹو انجینئر واپڈا طارق جمشید بٹ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
The post شہر کے مرکزی بازار میں ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ appeared first on جہلم جیو.