Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ہرن پور عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے برآمد ہونے والے جلوس بخیریت اختیام پذیر

$
0
0
ہرنپور(عابد قیریشی+ مہر نوید حیدر+ ذوالفقار حیدر مغل)ہرن پور عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے برآمد ہونے والے جلوس بخیریت اختیام پزیرتفصیلات کے مطابق ہرن پور میں گذشتہ روز جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلہ میں تاریخی و قدیمی جلوس مسجدِ فاروقیہ ہرن پور سے برآمد ہوا جس میں کوٹ پیرو الا شرقی ، کوٹ پیر والا غربی ، کوٹ کھرلاں، اور کوٹ مغلاں سے برآمد ہونے والے جلوسوں نے شرکت کی ، اور پھر یہ سارے جلوس زیر صدارت صاحبزادہ پیر سید عمر رضوان شاہ ہاشمی بھچروی سجادہ نشین آسانہ عالیہ پیر بھچر شریف جہلم اورزیرِ قیادت سید عمران خا لد شاہ صاحب اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا مین بازار ہرن پور سے مرکزی جامع مسجد عثمانیہ اور مرکزی جامع مسجد حیدر یہ جلالیہ سے ہوتا ہوا دربارِ عالیہ سید غلام شاہ بادشاہؒ پہنچا دربار پر حاضری کے بعد مرکزی جنازہ گاہ ہرنپور پہنچا جہاں پر عثماں شریف سے آنے والے جلوس نے سید مہد حسن شاہ صاحب نگران دربارِ عالیہ حضرت سید غلام شاہ صاحب نے اس جلوس کا بھرپور استقبال کیا ، تلاوت کے بعد 1 بجے کے قریب روڈ حادثے میں انتقال کرنے والے محمد عمران مغل کی نماز جنازہ ادا کی گئی بعد نماز ظہر ثنا خوانوں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا ،خطیب مرکزی جامع مسجد عثمانیہ محمد ضمیر چشتی صاحب نے خطاب کیا،دعائے خیر ہوئی اور لنگرتقسیم کیا گیا جس کے بعد لوگ خوشی خوشی گھروں کو روانہ ہو گے،

 

The post ہرن پور عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے برآمد ہونے والے جلوس بخیریت اختیام پذیر appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles