Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کئی بار لٹنے والی فلاور شاپ درجنوں تالوں کے باوجود ایک بار پھر لٹ گئی

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)کئی بار لٹنے والی فلاور شاپ کے مالک نے دوکان کو درجنوں تالے اور لوہے کی سپورٹیں لگانے کے باوجود چوروں نے ایک پھر اسے لوٹ لیا،تفصیلات کے مطابق جہلم کے نواحی علاقہ کھرالہ میں میراں پاک لائٹ اینڈ ڈیکوریشن سنٹر کے مالک چوہدری اسد عباس ولد چوہدری عبدالرزاق ساکن کالادیو نے تھانہ صدر کو درخواست دی کہ میں 11-11-2015کو اپنی دوکان بند کر کے گیا اگلے روز آکر دیکھا کہ میری دوکان کے 12سے زائد تالے توڑ کر نامعلوم چور 75ہزار روپے مالیت کے ہار اور دیگر ڈیکوریشن سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ،یاد رہے کہ یہی دوکان اس سے قبل بھی کئی دفعہ لٹ چکی ہے مالک نے دوکان کو محفوظ بنانے کیلئے 12سے زائد تالے لگا لیے مگر چورو کے سامنے لاتعداد تالے بھی بے بس ہو گئے اور اس دفعہ بھی چور ہزاروں روپے کا مال لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے،تھانہ صدر نے مورخہ 22-12-2015کو مقدمہ درج کر لیا ،

 

The post کئی بار لٹنے والی فلاور شاپ درجنوں تالوں کے باوجود ایک بار پھر لٹ گئی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles