Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سانحہ پشاور میں معصوم بچوں نے اپنا خون دے کر دفاع پاکستان کا حق ادا کر دیا،سید خلیل حسین کاظمی

$
0
0
جہلم(عبدالغفور بٹ)سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں میں اپنا خون دے کر دفاع پاکستان کا حق ادا کیا،ضرب عضب آپریشن میں پاک فوج اپنی جانوں کے نذرانے دے کر وطن کی بقاء اور سالمیت کی جنگ لڑ رہی ہے، ضلعی امیرجہلم مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان سید خلیل حسین کاظمی نے سانحہ پشاور کے بچوں اور پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کی قربانیاں راہگاں نہیں جائیں گئی،جلد ہی افواج پاکستان اس دہشت گردی کا خاتمہ کر دے گئی دہشت گردوں کے حوصلے پست ہو چکے ہیں سانحہ پشاور میں سکول کے ننھے بچوں نے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ثابت کیا کہ وہ ایک ایسی قوم سے ہیں جن کو موت سے ڈر نہیں لگتا اور وہ اپنے ملک کی خاطر قربان ہونا فخر سمجھتے ہیں ان بچوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر کی طرح شہیدوں غازیوں کی سرزمین جہلم میں بھی کئی تقریبات ہوئیں اور ان میں ان بچوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، آج پورا پاکستان اپنے معصوم شہداء کی یاد میں ہے، انہوں نے کہاکہ قوم کا ہر فرد دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکا ہے کیونکہ یہ پاکستان کی بقا اور سا لمیت کی جنگ ہے جو کہ ہر قیمت پر جیتی جائیگی۔انہوں نے کہامزید کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں اور قوم کے تعاون سے مختصر مدت میں دہشت گردی کے خلاف نمایا ں کامیابیاں حاصل ہوئیں۔معصوم بچوں نے جام شہادت نوش کر کے ایک ایسا درس دیا کہ اب قوم کا ہر طالبعلم دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہوچکا ہے اور اس کو جڑ سے اکھاڑ کر ہی دم لیا جائیگا۔

 

The post سانحہ پشاور میں معصوم بچوں نے اپنا خون دے کر دفاع پاکستان کا حق ادا کر دیا،سید خلیل حسین کاظمی appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles