جہلم(عبدالغفور بٹ )جہلم میں ن لیگی نومنتخب چیئرمین بنارس ’’سکھا‘‘ کا رقم کی واپسی کے تقاضہ پر ڈنمارک نژاد خاتون اور اس کی والدہ پر اپنے ساتھیوں سمیت وحشیانہ تشدد ،متاثرہ خاتون شمیم آراء زوجہ بشیر شاہ ساکن آزاد شاہ دینہ کی تحریری درخواست پر تھانہ صدر میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج،ملزم گرفتار باوثوق ذرائع کے مطابق ایم این اے چوہدری خادم حسین اپنی ضمانت پر ملزم تھانہ سے لے گئے متاثرہ خاتون اور اس کی والدہ کا اس ناانصافی پر شدید احتجاج،تفصیلات کے مطابق شمیم آرا زوجہ بشیر شاہ ساکن آزاد شاہ دینہ نے پانچ سال قبل زمین خریدنے کے لیے سکھا کے رہائشی نومنتخب چیئرمین مسلم لیگ ن چوہدری بنارس ولد سخی محمد قوم گجر کو 6لاکھ پچاس ہزار روپے زمین خریدنے کیلئے دیے، جب شمیم آرا پانچ سال بعد واپس آئی تو اسے کسی نے بتایا کہ بنارس گجر نے جس جگہ کی رقم اس سے وصول کی تھی وہ کسی اور کو فروخت کر دی ہے جس پر شمیم آرا نے چوہدری بنارس سے اپنی رقم کا تقاضا کیا تو اس نے بشارت ولد سخی محمد کے نام کا چیک دیا جو کیش نہ ہوا اس پر شمیم آرا دوبارہ اپنی والدہ نسیم اختر اور ایک سنبل نامی خاتون کے ہمراہ ایک رکشہ پر 10 دسمبر 2015کو صبح ساڑھے دس بجے موضع سکھا گئی اور بنارس گجر نومنتخب چیئرمین یو سی سے اپنی رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو اس پر چوہدری بنارس گجر آگ بگولا ہو گیا اس نے انہیں گالی گلوچ کیا اور قتل کی دھمکیاں دینے کے بعد اپنے بیٹے توقیر اور ظفر کے علاوہ بشارت ولد سخی محمد قوم گجر،محمد ایاز ،محمد اصغر گجر سکنہ سکھا سمیت ان پر وحشیانہ تشدد شروع کر دیا انہیں تھپڑ مارے اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اس کے علاوہ شمیم آراء کا ہینڈ پرس بھی ان لوگوں نے چھین لیا جس میں موبائل آئی فون ،دو تولے کی انگھوٹھیاں ،طلائی 4عدد طلائی چین، 80ہزار روپے نقدی تھے، زبردستی چھین لیے،متاثرہ خاتون شمیم آراء نے داد رسی کیلئے درخواست دی جس پر تھانہ صدر پولیس نے ملزم چوہدری بنارس گجر ساکن سکھا نومنتخب ن لیگی چیئرمین یو سی کے خلاف تھانہ صدر میں زیر دفعہ جرم 352,354/506ت پ مقدمہ درج کر لیا،ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزم بنارس کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کی اور بعدازاں ایم این اے چوہدری خادم حسین اسے اگلے روز 11بجے ڈی پی او آفس میں انکوائری پر پیش کرنے کا وعدہ کر کے چھڑا کر لے گئے،
جہلم(عبدالغفور بٹ )جب متاثرہ خاتون شمیم آرا کے فون نمبر03325762018پر کال کر کے موقف لیا گیا تو اس نے بتایا کہ جو مجھ سے پرس چھینا اور ہم پر ظلم ہوا اس کی چشم دید گواہ میری والدہ اور ایک خاتون مسماۃ سنبل ہیں اور میں ان سمیت بڑی مشکل سے جان بچا کر تھانہ صدر پہنچیں اور مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دی ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا ایف آئی آر درج کی اور پھر بعدمیں ایم این اے چوہدری خادم حسین سے چھڑوا کر اپنی ضمانت پر لے گئے ہمارے ساتھ بڑا ظلم ہوا ہے ہماری داد رسی کی جائے،میری وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ اگر اسی طرح ہم سمندر پار پاکستانیوں کے ساتھ ظلم ہوں گے تو پھر کوئی بھی پاکستان نہیں آئیگا،
جہلم(عبدالغفور بٹ )متاثرہ خاتون کی والدہ نسیم اختر نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ رات کو پولیس نے ملزم بنارس جو کہ ٹھگ ہے اسے گرفتار کیا اس پر مقدمہ درج کیا مگر ایم این اے چوہدری خادم حسین اسے چھڑا کر لے گیا اور اب ایم این اے اور ایم پی اے ملزم بنارس ٹھگ کی پشت پناہی کے لیے ڈی پی او آفس میں موجود ہیں ہمیں ڈی پی او آفس جہلم میں بیٹھے ہوئے کئی گھنٹے گزر گئے ہیں ملزم دندنتا پھر رہا ہے اور ہمیں ذلیل وخوار کیا جارہا ہے میری چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست ہے کہ میری بیٹی جو کہ ڈنمارک نژاد ہے اسے نہ صرف جان کا تحفظ دیا جائے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ملزم کو گرفتار کر کے اسے سخت سے سخت سزاد ی جائے،
جہلم(عبدالغفور بٹ )تھانہ صدر کے محرر نے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ ملزم کے خلاف ایف آئی آردرج کر دی گئی ہے اور دونوں پارٹیاں ڈی پی او جہلم کے سامنے پیش ہوں گئی،
جہلم(عبدالغفور بٹ )ڈی پی اوجہلم مجاہد اکبر خان نے میڈیا کو چوہدری بنارس کے مقدمہ کے حوالہ سے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ ان کی انکوائری ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کریں گے اور جو بھی مجرم ہوگا اس کو سزاد ی جائے گی کسی طرح کی رعایت نہیں کی جائے گئی،
جہلم(عبدالغفور بٹ )ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر خالد ریاض نے اپنا موقف دیا کہ ابھی تک میرے پاس انکوائری نہیں آئی،جب آئے گئی تو دیکھوں گا،اور میرٹ پر فیصلہ کروں گا،
جہلم(عبدالغفور بٹ )ڈی ایس پی تھانہ صدر سرکل ملک عدنان سے اس سلسلہ میں موقف لینے کیلئے آفس پہنچا تو وہ موصوف اپنی سیٹ پر موجود ہی نہ تھے،
The post جہلم ن لیگی چیئرمین نے خواتین کے ساتھ ظلم کی انتہا کر دی appeared first on جہلم جیو.