Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ڈینگی اورپولیو کے بعد جان لیوا مرض خناق

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری) ڈینگی اورپولیو کے بعد جان لیوا مرض خناق نے جہلم سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔بالخصوص بچوں میں یہ جان لیوا مرض تیزی سے سرایت کر رہا ہے۔لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ جہلم سمیت صوبہ بھر میں خناق کے زہر کو ختم کرنے کیلئے استعمال ہونے والی واحد علاج کی ’’اے ڈی ایس ‘‘ نامی دوائی نا پید ہو چکی ہے ۔ محکمہ صحت جہلم کے زرائع نے بتایا کہ روس میں تیار ہونے والی اس نایا ب دوائی کی خریداری کیلئے مقامی انتظامیہ متعدد مرتبہ ارباب اختیار کو تحریری و زبانی آگاہ کر چکی ہے ۔ مگر تاحال یہ دوائی پنجاب کے 36 اضلع میں فراہم نہیں ہو سکی ۔ جس کی تلاش میں ایسے بچے یا بڑے جنہیں خناق کا مرض لاحق ہے ما رے مارے ہسپتالوں میں پھر رہے ہیں ،مگر کہیں سے بھی خناق کی اے ڈی ایس نامی دوائی نہیں مل رہی۔بتا یا گیا ہے کہ خنا ق کے اب تک جہلم ، چکوال، اٹک،گجرات، منڈی بہاوالدین سمیت صوبہ پنجاب کے کئی اضلاع سے خناق کے مریض سامنے آرہے ہیں۔سول ہسپتال جہلم شعبہ چلڈرن میں جو بچے علاج کی غرض سے آتے ہیں ادویات نہ ہونے کی وجہ سے انہیں راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے ۔ جبکہ پنجاب کے 36 اضلاع میں خناق کے مریضوں کی تعدادمیں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ مگر اس کے علاج کی دوائی ’’اینٹی ڈپتھیریا سرم‘‘ ملک بھر میں نایا ب ہے۔زرائع نے انکشاف کیا کہ یہ دوائی پوری دنیا میں صرف روس کی ایک کمپنی تیار کرتی ہے۔شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان سے اس گھمبیر صورتحال کا نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے اورکہا کہ جلد ازجلد نایاب دوائی ’’اینٹی ڈپتھیریا سرم‘‘کوصوبہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں فراہم کیا جائے تاکہ خناق میں مبتلا بچوں کو اپاہج ہونے سے بچایا جا سکے۔

 

The post ڈینگی اورپولیو کے بعد جان لیوا مرض خناق appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles