سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو )سوہاوہ میں مضر صحت گوشت کی سر عام فروخت مذبحہ خانہ آورہ کتوں کی آمجگاہ بن گیا جبکہ محکمہ صحت کی مجرمانہ غفلت سے شہری پانی ملا مضر صحت گوشت کھانے پر مجبور تفصیلات کے مطابق سوہاوہ میں مذبحہ خانہ آوارہ کتوں کی آمجگاہ بننے کے بعد قصاب مافیا بھی آزاد ہو گیا پانی ملا مضر صحت کی سرعام فروخت سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے جبکہ محکمہ صحت کی مجرمانہ غلفت سے لاغر اور بیمار جانوروں کو گلی محلوں میں ذبح کیا جاتا ہے اور محکمہ صحت کے متعلقہ ذمہ داران نے اپنی جیبیں گرم کر کے قصاب مافیا کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔جبکہ تحصیل انتظامیہ بھی ضلعی انتظامیہ کو کارکردگی دکھانے کے لئے غریب دکانداروں کا ناجائز چالان کر کے اپنی کارکردگی کی رپورٹیں بجھوا دیتی ہے ۔اہلیان سوہاوہ نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔
The post سوہاوہ میں مضر صحت گوشت کی سر عام فروخت appeared first on جہلم جیو.