Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

کسٹم حکام کی ملی بھگت

$
0
0
جہلم( چوہدری عابد محمود +افتخار الحق)کسٹم حکام کی ملی بھگت ، جہلم سمگلنگ کے کپڑے کی بڑی منڈی بن گیا ،شہر کے مرکزی بازار میں موجود پلازوں میں روزانہ لاکھوں، کروڑوں روپے سے زائد مالیت کے غیر ملکی کپڑے کی سپلائی جاری ، سمگلنگ کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے سرکاری خزانے کو روزانہ لاکھوں روپے کے خسارے کا سامنا ۔ تفصیلات کیمطابق کسٹم حکام کی ملی بھگت اور مک مکا سے راولپنڈی ڈیژن کادوسرا بڑا شہر جہلم غیر ملکی کپڑے کی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا۔ جہلم میں غیر قانونی طریقے سے سمگل ہو کر آنے والے کپڑے کی سب سے دوسری بڑی منڈی کا روپ دھار چکا ہے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں موجود پختون روزانہ لاکھوں ،کروڑوں روپے سے زائد مالیت کا غیر ملکی کپڑا سمگل کر کے جہلم لاتے ہیں اور پھر جہلم سے پنجاب کے دیگر اضلاع میں زاتی گاڑیوں کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔ پختونوں نے پلازوں کے علاوہ شہر کے گردونواح کے گلی محلوں میں سمگلرز نے بڑے بڑے گودام کرائے پر لے کر غیر ملکی کپڑا اکٹھا کر رکھا ہے ۔ جہاں سے وہ شہر سمیت دیگر اضلاع میں کپڑا فروخت کرتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق کسٹم افسران اور ان کے عملہ کے چند افراد نے کئی ایک مرتبہ کارروائی کرتے ہوئے کپڑے کے تاجروں کو پکڑا مگر اپنے قد کاٹھ کے مطابق فیس لیکر انکو کھلے عام کارروبار کرنے کی اجازت دے رکھی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسمگلرز کو غیر ملکی ، دیگر اضلاع کے تاجروں سمیت مقامی تاجروں کی بھی پشت پناہی حاصل ہے جس کیوجہ سے وہ کھلے عام اپنا کارروبار جار ی رکھے ہوئے ہیں ۔ کسٹم حکام کی عدم توجہی اور ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کے خسارے کا بھی سامنا ہے۔

 

The post کسٹم حکام کی ملی بھگت appeared first on جہلم جیو.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles