Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی ہونے والے راجہ سودے خان چل بسے

$
0
0

پنڈدادنخان(سکندر گوندل سے)موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی ہونے والے راجہ سودے خان چل بسے،تفصیلات کے مطابق علاقہ جالپ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ مسعود سلطان عرف سودے خان آف پنن وال کچھ روز قبل چک مجاہد کے قریب موٹرسائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہو گئے تھے کہ چند دن ہسپتال رہنے کے بعدگزشتہ روز خالق حقیقی سے جا ملے۔نمازِ جنازہ میں ایم این اے راجہ مطلوب مہدی،سابق سینٹر راجہ محمد افضل خان ، چیئرمین ضلع کونسل راجہ قاسم علی خان ، سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ ، یونین کونسلوں کے چیئرمینز ، علاقہ بھر کی سماجی تنظیموں کے عہدیداروں اور صحافیوں کے علاوہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مرحوم کو اْن کے آبائی قبرستان پننوال میں سپردِ خاک کر دیا گیا ۔

The post موٹر سائیکل حادثہ میں زخمی ہونے والے راجہ سودے خان چل بسے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles