Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

ملک وال میں تجاوزات ہٹانے کیلئے تاجروں کو جمعرات تک مہلت

$
0
0

ملک وال(نامہ نگار) شہر کے بازاروں میں ناجائز تجاوزات ہر گز برداشت نہیں تجاوزات ہٹانے کیلئے تاجروں کو جمعرات تک مہلت دی ہے جس کے بعد بلاامتیاز اور سخت آپریشن ہو گا ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی ملک وال کے چیئرمین حافظ قدیرالحسن شاہ نے گزشتہ روز پریس کلب ملک وال کے صدرمحمد خالد میکن کی قیادت ملنے والے میں صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔چیئرمین ایم سی حافظ قدیرالحسن شاہ نے کہا کہ شہر کے تمام بازاروں میں ناجائز تجاوزات کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے اس سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجران سے بات چیت ہو گئی ہے جس میں تاجروں کو جمعرات تک مہلت دی ہے کہ وہ ازخود رضاکارانہ طور پر ناجائز تجاوزات کو ہٹا دیں کمیٹی کی طرف سے لگائی گئی لائن کی حدود میں رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمعرات کے بعد ناجائز تجاوزات کیخلاف بلاامتیاز اور سخت آپریشن کیا جائے گا حدود سے تجاوز کرنے والوں کا سامان ضبط کرنے کے ساتھ دکانداروں کیخلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔ ۔۔

The post ملک وال میں تجاوزات ہٹانے کیلئے تاجروں کو جمعرات تک مہلت appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles