جہلم(عبدالغفوربٹ)محلہ شاہ پور بلال ٹاؤن کیلئے 25لاکھ کا بجٹ پاس ،شکریہ چوہدری لال حسین،تفصیلات کے مطابق سابقہ کونسلر ناصر ڈار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ہر دلعزیز قائد چوہدری لال حسین ایم پی اے کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ذاتی کاوش سے محلہ شاہ پور بلال ٹاؤن کے باسیوں کا حق ان کو دلوایا اور 25لاکھ روپے کی کثیر رقم ان کو گرانٹ دی جس سے علاقہ کی گلیوں ،نالیوں اور سیوریج کا کام شروع ہوگا جس سے اہل علاقہ کی پریشانیاں کم ہوں گی ،مجھ سمیت تمام اہل علاقہ چوہدری لال حسین کے تہہ دل سے مشکور ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انشاء اللہ شہنشاہ تعمیرات چوہدری لال حسین ضلع جہلم کو ایک ماڈل شہر بنائیں گے ہم ہمیشہ اپنے قائد کے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑیں رہیں گے ایک سوال کے جواب میں ناصر ڈار نے کہا کہ پی ایس ایل کا فائنل کرانا حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے انشاء اللہ جلد ہی میرے قائد میاں نوازشریف دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھیکے گے۔
The post محلہ شاہ پور بلال ٹاؤن کیلئے 25لاکھ کا بجٹ پاس ،شکریہ چوہدری لال حسین appeared first on JhelumGeo.com.