Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کا انعقاد خوش آئند ہے۔،راجہ فیاض الحسن

$
0
0

کھیوڑہ (نمائندۂ خصوصی) اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کا انعقاد خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ کی ممتاز سیاسی اور سماجی شخصیت راجہ فیاض الحسن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں دس ملکی اقتصادی تعاون تنظیم (ECO ) کا انعقاد نہائت خوش آئند ہے ۔ تیسری دنیا کے چند عظیم راہنماؤں کی اس کانفرنس میں شرکت سے دنیاکو یہ خوش گوار پیغام پہنچا ہے کہ نہ صرف یہ کہ پاکستان کسی بھی قسم کی تنہائی کا شکار نہیں ہے بلکہ وہ ایک عظیم ملک ہے جس کی اہمیت مسلم ہے۔ لاہور میں پاکستان سپر لیگ (PSL) کے فائنل کا انعقاد ایک اورخوش گوار عمل تھا۔ تاہم اس میں شامل مہمان کھلاڑیوں کے بارے میں عمران خان کے ادا کردہ نازیبا کلمات سے پوری قوم کو حیرت اور صدمہ ہوا ہے۔ راجہ فیاض الحسن نے تجویز پیش کی کہ آئندہ پاکستان سپر لیگ (PSL) کا انعقاد پاکستان کے اندر ہی ہونا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ باجود کہ افغانستان کی حاکمیت اپنے ملک میں محدود ہے اور اس کی سرزمین وطنِ عزیز پر حملوں کے لئے استعمال ہو رہی ہے ہمیں اس ملک کے ساتھ دوستی کے لئے متواتر جدوجہد کرتے رہنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاوید لطیف ممبر قومی اسمبلی نے مراد سعید ممبر قومی اسمبلی کے اہلِ خانہ بارے میں جو نا شائستہ کلمات ادا کئے ہیں ان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔سیاسی راہنما نے ملک میں تعلیمی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بیان کیا کہ ملک کے اسکولوں کے حالات نہائت ناگفتہ ہیں اور ان میں جو تھوڑی بہت تعلیم دی جا رہی ہے اس کا معیار انتہائی گھٹیا ہے۔اس لئے بہتری کی خاطر کم از کم پانچ برس تک تعلیمی امرجنسی کا انعقادکا انعقاد ضروری ہے۔ راجہ فیاض الحسن نے انکشاف کیاطویل عرصہ کے بعد اب کھیوڑہ کو ایسا چئرمین ملا ہے جو باقاعدگی سے بلدیہ میں بیٹھ کر شہریوں کے مسائل کو سنتا ہے۔ان یہ بھی کہنا تھا کہ ملک شوکت حیات وائس چئرمین نے گرین کھیوڑہ اور کلین کھیوڑہ کی مہم شروع کی ہوئی ہے ان کا جذبہ اور کارکردگی دیکھ کر خوش گوار حیرت ہو رہی ہے۔سماجی کارکن نے کھیوڑہ میں واپڈا کے SDO اور NADRA کے دفتر کے قیام کا مطالبہ کیا۔

The post اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کا انعقاد خوش آئند ہے۔،راجہ فیاض الحسن appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles