جہلم(سید جاوید رضوی)بلدیہ کے سینٹری ورکروں کی مستیاں ،میجر اکرم شہیدنشان حیدر کو بھی نہ بخشا اور یاد گار کے باہر فلتھ ڈپو میں مسلسل صبح سے رات گئے تک آگ لگا کر متاثرہ علاقہ کو گندی اور غلیظ بدبودار فضا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا ۔جس سے نہ صرف قریبی دوکاندار وں کو گندی فضا میں سانس لینے سے گلے اور سانس کی بیماریوں نے گھیر لیا اور قریبی بستیوں کے مکینوں کے رہنے والوں کے بچے بھی مختلف بیماریوں کا شکار ہو گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنماجنرل سیکریٹری ایکس سروس می علاقہ کے معززین کا بزنس طبقہ اور کاروباری طبقہ اور شہریوں کی چیئرمین بلدیہ مرزا راشد ندیم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس روش کو بند کروائیں یا یہاں سے فلتھ ڈپو کسی اور جگہ شفٹ کریں ۔ ہم اپنے عظیم شہید کی یادگار کو شہریوں کی صحت کیلئے خطرہ نہیں بنا سکتے،ان خیالات کااظہارممتاز سماجی راہنما عبدالغفور چوہان جنرل سیکرٹری ایکس سروس مین جہلم اور وائس چیئرمین امن کونسل ضلع جہلم نے شہریوں اور دیگر گزرنے والوں مسافروں کو ناک پر رومال رکھتے ہوئے گزرتے دیکھا تو ان سے کیا،تفصیلات کے مطابق میجر اکرم شہید پارک کے باہر بلدیاتی ادارے کی ہزار کوششوں کے بعد ان کو یہ جگہ محض اس لیے فلتھ ڈپو کیلئے دی گئی وہ اس کو صاف ستھرا رکھیں گے اور کوڑا کرکٹ کے ہموار نہیں لگنے دیں گے مگر بلدیہ جہلم کے سینٹری سٹاف شہریوں کی صحت سے کھیلنے سے باز نہ آیا اور اس نے اپنی غیر اخلاقی حرکتیں جاری رکھیں اور اب تو یہ حرکتیں اس حدتک بڑھ گئیں ہیں کہ صبح سویرے ہی اس میں موجود کوڑا کرکٹ کو اٹھانے کی بجائے آگ لگا دی جاتی ہے اور یہ آگ پورا دن اور پوری رات جلتی رہتی ہے،جس سے نواحی بازاروں قریب سے گزرنے والی ٹریفک اور رہائشی آبادیوں کو خطرناک دھواں سے سانس کی بیماریوں کی وجہ سے شدید نقصان پہنچ رہا ہے ،جس کیلئے شہریوں نے کہا ہے کہ اگر بلدیہ اس صفائی کو بحال نہیں رکھ سکتی توعظیم نشان حیدر شہید کے تقدس کی خاطر اس کوڑا کرکٹ کے ڈپو کو برداشت نہیں کر سکتے اور اس کو فی الفور ہٹایا جائے اور اس کو کسی اور جگہ شفٹ کیا جائے،آخر میں ممتاز سماجی راہنما عبدالغفور چوہان وائس چیرمین امن کونسل ضلع جہلم نے کہا کہ شہیدکی یادگار کے عظمت کو کم کرنے اور شہریوں کیلئے مصیبت بننے کی ایکس سروس مین سوسائٹی کبھی اجازت نہیں دے گی لہذا ہمارا چیئرمین بلدیہ مرزا راشد ندیم جرال سے مطالبہ ہے یا اس افسوس ناک واقعہ کی فوری انکوائری کرائی جائے اور اس فلتھ ڈپو کو مسلسل اپنی نگرانی میں چیک اپ رکھیں یا اس کو ہٹانے کے فورا انتظامات کیے جائیں۔
The post بلدیہ کے سینٹری ورکروں کی مستیاں ،میجر اکرم شہیدنشان حیدرکو گندی اور غلیظ بدبودار فضا کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا،عبدالغفور چوہان appeared first on JhelumGeo.com.