ملک وال(نامہ نگار)ایگزیکٹو انجینئر گیپکو منڈی بہاوالدین کی آشیر باد سے ایس ڈی او سب ڈٖویژن ملکوال نے 5 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ پچھلے 2 ہفتے سے شروع کر رکھا ہے جس سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے شہریوں کا گیپکو چیف سے نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق گیپکو سب ڈویژن ملکوال میں گزشتہ 2 ہفتے سے گرڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کے نام پر 4 سے 5 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ 28 فروری تک روزانہ کی جارہی تھی تاہم اس کے بعد بھی غیر اعلانیہ 5 گھنٹے کی روزانہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے گرڈ اسٹیشن سے رابطہ کرنے پر بتایا جاتا ہے کہ پرمٹ کے تحت بجلی بند کی گئی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق بجلی کی بندش ایگزیکٹو انجینئر منڈی بہاوالدین اور ایس ڈی او سب ڈویژن ملکوال کے حکم سے کی جارہی ہے جس سے کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیاہے ۔شہریوں رضوان احمد گوندل ایڈووکیٹ ،محمود احمد گوندل ایڈووکیٹ ،شعیب ظفر گوندل ایڈووکیٹ ،حافظ امان اللہ گوندل ،سعد گوندل سمیت دیگر نے گیپکو چیف سے صورتحال کا نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں گیپکو سب ڈویژن ملکوال کے ترجمان ایل ایس شاہد محمود نے بتایا کہ ایس ای گجرات کی اجازت سے مرمت کے لئے 9 مارچ تک بجلی 4 گھنٹے روزانہ بند رہے گی۔
The post ایس ڈی او سب ڈٖویژن ملکوال کا 5 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ پچھلے دو ہفتوں سے جاری appeared first on JhelumGeo.com.