جہلم(عبدالغفوربٹ) حکومت ہر 15دن بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر بم گرا رہی ہے پٹرولیم مصنوعات میں اضا فے سے مہنگا ئی کاطوفان آئے گا جو غریبو ں کو بہا کر لے جا ئے گا حکومت کے ریلیف فراہم کر نے کے تمام تر دعوے ٹھس ہو چکے ہیں اقتدار کی مسند پر بیٹھ کر عوام کو صرف سبز با غ دکھا ئے جا رہے ہیں پاکستان تحریک انصا ف ضلع جہلم کے صدر چوہدری زاہد اختر آف رانجھا میرا نے کہا کہ حکومت ہر 15دن بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر بم گرا رہی ہے پٹرولیم مصنوعات میں اضا فے سے مہنگا ئی کاطوفان آئے گا جو غریبو ں کو بہا کر لے جا ئے گا ۔پہلے ہی مہنگائی کے ہا تھو ں لو گ خود کشیا ں کر رہے ہیں ۔مہنگا ئی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔حکومت کے ریلیف فراہم کر نے کے تمام تر دعوے ٹھس ہو چکے ہیں اقتدار کی مسند پر بیٹھ کر عوام کو صرف سبز با غ دکھا ئے جا رہے ہیں اورحکومت زبا نی کلامی با توں سے سیاست چمکا نے میں مصروف ہے ۔ حکومت ذاتی مفادات کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے اسی لیے مسائل میں روز بروز اضا فہ ہو رہا ہے۔انھو ں نے کہا کہ حا لا ت کی سنگینی کا لب و لہجہ روز بروز تلخ ہو تا جا رہا ہے ۔
The post حکومت ہر 15دن بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام پر بم گرا رہی ہے،چوہدری زاہد اختر appeared first on JhelumGeo.com.