جہلم(عبدالغفوربٹ ) ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ہسپتال کی انتظامیہ نے سول ہسپتال کی خوبصورتی کیلئے آرٹیفیشل پلانٹس اور پارکنگ ایریا کو وسیع و عریض بنانے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی مسجد میں خوبصورت لان تعمیر کروایا، ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے صفائی اور تزئین و آرائش کو بہتردیکھ کر انتظامیہ کو خوب سراہا۔ مشین محلہ کے رہاشی مریض محمد اعظم کا کہنا تھا کے جہلم میں اسطرح کی سہولیات پہلے نہیں تھی اب دوائی بھی مفت مل جاتی ہے اور ہسپتال کی انتظامیہ کا رویہ بہت اچھا ہے۔ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے کہاہے کہ وزیر اعلی شہباز شریف کے ویژن کے مطابق ڈی ایچ کیو جہلم کو ماڈل ہسپتال بنانے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے،کیونکہ صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں دو رہ کر تے ہوئے کیا جس میں ہسپتال کے انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے کہاکہ صحت اور تعلیم وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کی ترجیحات میں شامل ہیں اور ان اہم شعبوں میں مذید بہتری لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبہ میں ڈاکٹروں اور دیگر عملہ پر اہم ذمہ داریاں ہیں ۔ڈی سی او جہلم اقبال حسین خان نے ایمرجنسی بلاک میں ویٹنگ روم، پیڈ زوارڈ، ایکسرے روم ، سی ٹی سکین، لیبارٹری ، برن یونٹ اور جنرل وارڈوں کا بھی تفصیلی دورہ کیا۔
The post ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ appeared first on JhelumGeo.com.