جہلم(عبدالغفور بٹ) ریسکیو1122 جہلم کی کارکردگی ماہ فروری2017ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 جہلم ڈاکٹر فیصل محمود نے گذشتہ ماہ فروری کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 جہلم کے جوانوں نے ہر ایمرجنسی میں عوام الناس کی خدمت کی ہے ۔ جذبہ خدمت سے سرشار ریسکیو1122 جہلم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کوضائع ہونے سے بچایا ہے اور شہریوں پر فرض ہے کہ رانگ کالز سے پرہیز کریں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات پہنچائی جا سکیں۔انہوں نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ ماہ ریسکیو 1122 جہلم کو مجموعی طور پر 15927 فون کالز موصول ہوئیں جن میں سے 478 ایمرجنسی کی کالز تھیں۔ جن میں 137 روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ، 264 میڈیکل ایمرجنسی ،06 فائر ایمرجنسی، 01 سلنڈر بلاسٹ، 11کرائم کیس اور 59متفرق ایمرجنسیز تھیں۔ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کا رروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 498لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد384 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ علاوہ ازیں ریسکیو 1122 جہلم نے پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ماہ فروری میں 150 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے لئے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔
The post ریسکیو 1122 جہلم کے جوانوں نے ہر ایمرجنسی میں عوام الناس کی خدمت کی ہے،ڈاکٹر فیصل محمود appeared first on JhelumGeo.com.