Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ میاں شہباز شریف ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں،وحیدہ شمیم

$
0
0

جہلم (سید نعمان شاہ بخاری ) قائد مسلم لیگ (ن) وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں ہمارے قائدین نے کبھی بھی اپنے ورکرز کا استحصال نہیں کیا ہے اپنے ورکرز کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی ہے مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد جماعت ہے جو اپنی عوام کا درد رکھتی ہے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کشمیر کی عوام سے کئے وعدے پورے کرے گی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مرکزی جائینٹ سیکرٹری محترمہ وحید ہ شمیم نے میڈیا کہ نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے لئے پیپلز پارٹی کسی عذاب سے کم نہیں تھی پیپلز پارٹی کی حکومت آزاد کشمیر میر پور کا بری طرح استحصال کیا اور سر عام میرٹ کا جنازہ نکالا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزاد خطہ کے لوگوں کا حق حکمرانی بحال کر دیا ہے اور اب نوجوانوں کو میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر روز گار ملے گا غریب امیر اور برادری ازم کا فرق مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ختم کر کیحقدار کو اس کا حق دینے کے لئے اعلی سطح پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر سے پیپلز پارٹی مکمل طور پر ختم ہو چکی ہے سابق وزیر اعظم چوہدری مجید اور ان کے بیٹے نے ضلع میر پور کا بر طرح استحصال کیا ہے اہلیت اور میرٹ کا جنازہ نکالنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی ہے اب عوام نے ان کو تا حیات مسترد کر دیا ہے

The post وزیراعظم میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ میاں شہباز شریف ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں،وحیدہ شمیم appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles