Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک پروقار تقریب

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک پروقار تقریب کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا،جس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر زبیر ایف طفیل ،چیئرمین یونیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک ، سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی عامر عطا باجوہ ،نائب صدر ایف پی سی سی آئی منظور الحق ملک اوراسلام آباد، راولپنڈی ،گجرات ،سیالکوٹ،ہری پور کے چیمبرز کے صدور نے بھر پور شرکت کی،جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر ارشد محمود،سینئر نائب صدر ملک خاور شہزاد،نائب صدر ملک انوار حسین،راجہ محمد انور ممبر Fpcci،شیخ اعجازFpcciکے علاوہ ایگزیکٹو ممبران میاں نعیم بشیر،عرفان قریشی،خالد برلاس،شیخ تنویرنے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا،تفصیلات کے مطابق جہلم چیمبر�آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے حالیہ منتخب ہونے والے عہدیداران کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر زبیر ایف طفیل ،چیئرمین یونیٹڈ بزنس گروپ افتخار علی ملک ، سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی عامر عطا باجوہ ،نائب صدر ایف پی سی سی آئی منظور الحق ملک،میاں شوکت مسعود نائب صدر Fpcci ،سجاد احمد نائب صدر Fpcci،حمید اختر چڈہ سیکرٹری یو بی جی،راجہ عامر اقبال صدر راولپنڈی چیمبر ، بدر الطاف صدر میر پور چیمبر آف کامرس،شیخ محمدالیاس صدر ہری پور چیمبر آف کامرس،ڈاکٹرنعمان بٹ سابق صدر سیالکوٹ چیمبر،ریاض الدین شیخ لیڈر یو بی جی،گجرانوالہ چیمبر سے ظفر بٹ ،حاجی عرفان یوسف سابق صدر گجرات چیمبر ،ڈاکٹر احسن چیف کوارڈینیٹر میڈیا یو بی ایل لاہور،گروپ لیڈر شیخ شبیر راجہ راولپنڈی،سہیل الطاف گروپ لیڈر راولپنڈی،خواجہ راشد وائس سینئر وائس صدر راولپنڈی ،سابق صدر جہلم چیمبر فرحان ڈار،گروپ لیڈر عرفان قریشی کے ساتھ ساتھ گجرات ،سیالکوٹ،راولپنڈی،اسلام آباد،ہری پور،میر پور کے چیمبرز کے دیگر عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی،سٹیج سیکرٹری کے فرائض ایگزیکٹو ممبر اسحاق ڈاراور سابق صدر جہلم چیمبر ڈاکٹر ناہید کوثر نے ادا کیے ،تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ،فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبر آ ف کامرس کے جہلم ممبر شیخ اعجاز نے اپنے ویلکم خطاب میں مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا ،جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ارشد محمود نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہلم چیمبر کا قیام 1992میں ہوا اور اس وقت ممبران کی تعداد تقریبا 3500ہے،ابھی تک اپنی بلڈنگ نہیں ہے جس کیلئے گورنمنٹ آف پنجاب سے رابطہ میں ہیں تاکہ ہمیں جگہ مل سکے،سمال انڈسٹری جہلم کیلئے سوئی گیس کی دستیابی کیلئے ہم بارہا حکام بالا مطالبہ کر چکے ہیں،تقریبا دس سال سے سوئی گیس کے محکمہ کے پاس ان لوگوں کے تقریبا ایک کروڑ روپے جمع ہیں اور پھر سپریم کورٹ کا آرڈر بھی ہے کہ انہیں گیس مہیا کی جائے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اب میرے آنے کے بعد بہت شور مچانے پر انہوں نے نوٹس لیا ہے لیکن خرید ساٹھ لاکھ کا ڈیمانڈ نوٹس بھیج دیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے ،ہمارا مطالبہ ہے کہ یہاں جلد سے جلد سوئی گیس دی جائے،انہوں نے کہا کہ ہم ایف بی آر کی نئی ری آڈٹ پالیسی کو ہم نہیں مانتے ،جس کے تحت کسی بھی ٹیکس گزار کے کسی بھی سال کے کیس کو ری اوپن کیا جا سکتا ہے اور اس سے تمام معلومات ذرائع جس میں کمپیوٹر ،نوٹ بکس ،لیجر اور موبائل فون لیا جاسکتاہے حتکہ اسے بھی ساتھ لے جایا جا سکتاہے اس کے ساتھ ہم ایف بی آر ٹوٹل آڈٹ سکیم بھی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں جس کے تحت ہر سال قرعہ اندازی کر کے کیس منتخب کر لیا جاتا ہے اور خاص طور پر اگر کسی بھی ٹیکس گزار کا نام اس سال ٹوٹل آڈٹ میں آجائے تو اگلے سال پھر آسکتا ہے جس کیلئے کم سے کم دس سال کی چھوٹ ضروری ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ جہلم شہر کی شدید ضرورت ہے کہ جی ٹی روڈ کینٹ پر ایک اور اوور ہیڈ برج تعمیر ہو تاکہ ٹریفک کا نظام بہتر ہو سکے اور جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہلم چیمبر کے مسائل جو ہمارے سامنے رکھے گے ہیں ہم انشاء اللہ حکومتی سطح پر ان کو حل کرائیں گے ،انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اور دیگر اداروں کی کاروباری حضرات کی فیکٹریوں دفتروں میں اور دوکانوں کے اندر کسی قسم کے چھاپے قطعاً برداشت نہیں کیے جائیں گے،ہم اس سلسلہ میں حکومت سے باقاعدہ رابطے میں ہیں کہ یہ معاملات افہام تفہیم سے حل ہوں۔ انہوں نے اس پروقار تقریب کے انعقاد پر جہلم چیمبر کا شکریہ ادا کیا ۔راولپنڈی کے صدر راجہ عامر اقبال نے اپنے مختصر خطا ب میں چیمبر کے صدور کی مری میں ہونے والی میٹنگ اور سی پیک کے حوالے سے وزیر صنعت و تجارت خرم دستگیر خان سے ملاقات کے بارے میں بتایا ،انہوں نے جہلم چیمبر کے اس تقریب کے بہترین انتظامات کو سراہا۔آخر میں یوناٹیڈبزنس گروپ کے چیئرمین افتخار علی ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم کاروباری حضرات کے تحفظ اور ان کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہیں،ہماری یونٹی ہی ہمارا اصل مقصد ہے جو ہمیں مسائل سے نکال سکتا ہے،انہوں نے اپنی ہلکی پھلکی پراثر تقریر سے حاضرین کو محظوظ کیا اور پنڈال کی توجہ کا مرکز بنے رہے،آخر میں راجہ محمد انور سابق صدر جہلم چیمبر ممبر Fpcci جہلم نے آنے والے تمام مہمانوں کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

The post فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک پروقار تقریب appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles