ملک وال(نامہ نگار) نذیر میموریل ویلفیئر اسپتال میں ستائیس مریضوں کے سفید موتیہ کے مفت کامیاب آپریشن کر دئیے گئے گذشتہ روز نیو سٹی ملک وال میں قائم نذیر میمورئیل ویلفیئر اسپتال میں منعقدہ تقریب کے دوران شہزاد احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن ہے ضلع بھر سے سفید موتیہ کا خاتمہ کرنا ہے سماجی رہنما ناصر عباس تارڑ نے دو سال قبل جس مشن کا آغاز کیا اس کے تحت ہر ہفتہ تیس مریضوں کے مفت معائنہ کے ساتھ آپریشن اور ادویات کی مفت فراہمی ہے اب تک سینکڑوں مریضوں کا علاج اسی مشن کے تحت ہو چکا اور انشاء اللہ چند ہی ماہ تک ہم ضلع بھر میں سے آنکھوں کے مرض سفید موتیہ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے شہزاد تارڑ نے کہا سماجی راہنما ناصر عباس کے مشن میں صحت کے ساتھ ساتھ تعلیم کا مشن بھی ہے جس کے تحت غریب بچوں اور بچیوں میں مفت تعلیم بمعہ نصاب کی فراہمی بھی شامل ہے جس کے تحت حلقہ این اے 109میں اس مشن کے لیے اسی سے زائد مفت تعلیم کے سکول کھولے جائیں گے جس کی ابتدا چوٹ دھیراں ، مونہ ڈپو سے کر دی گئی ہے اس موقع پر مریضوں نے بھی میڈیا کو بتایا کہ پاکستان پبلک ایڈ ٹرسٹ کے تحت ہمارا آپریشن لاہور سے مفت کروایا گیا جس کے لیے ہمیں ملک وال سے لاہور اور واپس لانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا بھی مفت انتظام کیا گیا مریضوں نے سماجی رہنما ناصر تارڑ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان سے والہانہ عقیدت کا اظہار کیا اور ان کی کامیابیوں کے لیے دعا کی ۔۔۔۔
The post نذیر میموریل ویلفیئر اسپتال میں ستائیس مریضوں کے سفید موتیہ کے مفت کامیاب آپریشن appeared first on JhelumGeo.com.