Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

پنجاب حکومت مہنگائی اوربے روزگاری کے جن کو بوتل میں بندکرکے ملکی ترقی کے خواب کی تعبیر پا سکتی ہے

$
0
0

جہلم( سید جاوید رضوی ) پنجاب حکومت مہنگائی اوربے روزگاری کے جن کو بوتل میں بندکرکے ملکی ترقی کے خواب کی تعبیر پا سکتی ہے شہریوں کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے ہر گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور پڑھے لکھے نوجوانوں کے لئے ملک میں روزگار کا سلسلہ نہ ہونے کی وجہ سے اکثرپڑھے لکھے نوجوان بیرون ملک جانے کی غیر قانونی کوشش میں جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔پڑھے لھے پنجاب کا خوش کن بعرہ اب دم توڑتا نظر آ رہا ہے اور پنجاب بھر میں کسان سے لے کر صنعتی مزدور تک بے روزگاری کی چکی میں پس رہا ہے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے اس کی کمر توڑ دی ہے ۔دوسرے ملکوں میں سو سال سے مروجہ سکے ابھی تک چل رہے ہیں مگر ہمارے ملک میں عملی طور پر دس روپے کا نوٹ بھی بند کرکے سکہ بنانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔شہریوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے بلا سود کاروباری قرضے بے روزگاروں کو دئے جائیں اور خواتین کے لئے ایکسپورٹ ایبل کاٹیج انڈسٹری متعارف کرائی جائے۔

The post پنجاب حکومت مہنگائی اوربے روزگاری کے جن کو بوتل میں بندکرکے ملکی ترقی کے خواب کی تعبیر پا سکتی ہے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles