پنڈ دادانخان (عابد قریشی +مہر نویدحیدر)پنڈدادن خان پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کے دوران انتہائی سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا ملزم پیر محمد ولد محمد امین مہمند ایجنسی کا رہائشی اور قتل اقدام قتل کے علاوہ سنگین ڈکیتیوں کی وارداتوں میں مردان پولیس کو مطلوب تھا گرفتاری کے بعد علاقے کے لوگوں کا ایس ایچ او پنڈدادن خان ملک نثار کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایس پی جہلم کی ہدایات پر ڈی ایس پی پنڈدادن خان فاروق احمد بھٹہ نے نثار ملک ایس ایچ او اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ علاقہ واڑہ پھپھرہ سمن وال ساؤ وال سرچ آپریشن کے دوران موضع واڑہ پھپھرہ میں زاہد حسین کے مکان میں رہائیش پذیر فضل کلے تھانہ صدر مردان مسمی پیر محمد ولد محمد امین کو کرایہ داری ایکٹ پنجاب 2015 کی بے ضابطگی کے تحت گرفتار کیا اور تھانے لے آئے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے پانچ سنگین وارداتوں کا اعتراف کیا جنمیں قتل اقدام قتل اور ڈکیتی کی وارداتیں شامل تھیں متعلقہ تھانے رابطہ کرنے پر مردان صدر کی پولیس بھاری نفری کے ہمراہ پنڈدادن خان پہنچ گئی اور ملزم پیر محمد کی گرفتاری بارے متعدد مقدمات کی تفاصیل ساتھ لائی مردان سے آنیوالی پولیس کے سربراہ نے ایس ایچ او پنڈدادنخان کو بتایا کہ عرصہ دراز سے ہم اس کی گرفتاری کیلئے کوشاں تھے مگر یہ نقل مکانی کر کے یہاں چلا آیا ملزم نے کئی با ر گرفتاری سے بچنے کیلئے مردان پولیس کی مزاحمت کی ببلا خر روپوش ہو گیا آج پنڈدادن خان پولیس نے بہت بڑا معمہ حل کر دیا ذرائع کے مطابق ملزم 2003سے اشتہاری تھا جسکی گرفتاری عمل میں آنے سے علاقے کی عوام میں تحفظ کا احساس پیدا ہوا ایس پی جہلم سمیت علاقے کے لوگوں نے ایس ایچ او پنڈدادنخان کے اس اقدام کی بے حد تعریف کی۔
The post پنڈدادن خان پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن appeared first on JhelumGeo.com.