Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

واڑہ پھپھرہ میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر مکینوں کا احتجاج

$
0
0

پنڈدادنخان(سکندر گوندل سے)نواحی علاقہ واڑہ پھپھرہ میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی پرمکینوں کا محکمہ پبلک ہیلتھ کے دفتر کے سامنے احتجاج،تفصیلات کے مطابق واڑہ پھپھرہ کے رہائشیوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ پنڈدادنخان کے دفتر کے باہر میڈیا کو بتایا کہ انکے محلہ میں45 دن سے پانی نہیں دیا جارہا ،جبکہ واٹر کمیٹی من پسند لوگوں کو پانی کی سپلائی جاری رکھے ہوئے ہے،بعد ازاں وفد نے اسسٹنٹ کمشنر منور لنگڑیال سے بھی ملاقات کی اور گاؤں کی واٹر سپلائی سکیم کی یوزر کمیٹی کی من مانیوں بارے آگاہ کیا جس پراسسٹنٹ کمشنر نے ایس ڈی او کوموقع پر جا کر پانی کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی،جس پر ایس ڈی او پبلک ہیلتھ نے موقع پر جا کر واٹر سپلائی سکیم واڑہ پھپھرہ کی یوزر کمیٹی کو سات دن کے اندر تمام شکایت کنندگان کو پانی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

The post واڑہ پھپھرہ میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر مکینوں کا احتجاج appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles