Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

وکیل کی زمین پر قبضہ کے خلاف وکلاء کا کچہری روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ

$
0
0

ملک وال(نامہ نگار)وکیل کی زمین پر قبضہ کے خلاف وکلاء کا کچہری روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ ،ایس ایچ او گوجرہ کے خلاف شدید نعرہ بازی ،بعد ازاں ڈی ایس پی لیگل کے حکم پر قبضہ واگزار کروا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق صدر بار ایسوسی ایشن ملکوال شعیب احمد گھیگا ایڈووکیٹ کی زمین پر اعجاز احمدولد متعلی سکنہ بکن نے قبضہ کرنے کے لئے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ غیر قانونی تعمیرات شروع کروادی جس پر شعیب احمد گھیگا نے ایس ایچ او تھانہ گوجرہ ریاض پڑھیار کو کاروائی کرنے کے لئے درخواست گزاری تو ایس ایچ او نے قبضہ واگزار کروانے سے انکار کر دیا جس پر شعیب احمد گھیگا نے اپنے ساتھی وکلاء کے ہمراہ کچہری روڈ کو بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایس ایچ او گوجرہ ریاض پڑھیار کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی۔ بعد ازاں ڈی ایس پی لیگل منڈی بہاوالدین کے حکم پر قبضہ واگزار کروا دیا جسکے بعد وکلاء پرامن طریقے سے منتشر ہوگئے ۔ رابطہ کرنے کرنے اعجاز احمد نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے زمین اس کے مالک ملک سعید سے خرید ی ہے کسی کی زمین پر قبضہ نہیں کیا ہے ۔۔

The post وکیل کی زمین پر قبضہ کے خلاف وکلاء کا کچہری روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles