جہلم( عبدالغفوربٹ) فلاح انسانیت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ہر جمعۃالمبارک کو مرکز اقصیٰ سول لائینز جہلم میں FIF فری دستر خوان لگایا جاتا ہے جس میں جہلم کے دور دراز دیہاتوں سے آنے والے اور نادار اور غریب لوگوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے ،اس کے علاوہ فری ڈسپنسری کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے جس میں اسپشلسٹ ڈاکٹرز ہر جمعہ کو فری میڈیکل کیمپ لگاتے ہیں ،جس میں مریضوں کا مفت چیک اپ کیا جاتا ہے اور ادویات فری دی جاتی ہیں ،ان امور کا مقصد لوگوں میں فلاح کے کام کو اجاگر کرناہے تاکہ لوگ اس طرف متوجہ ہوں ،اور یہ کام ٖفلاح انسانیت فاونڈیشن کسی تفریق کے بغیر کرتی ہے ،اور مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل نھی کیا جاتی ہے کہ ان امور جیسے کہ فری دستر خوان اور فری میڈیکل کیمپ میں تعاون کریں ،تاکہ نیکی کے کام کو مزید آگے بڑھایا جا سکے،
The post فلاح انسانیت فاونڈیشن کے زیر اہتمام ہر جمعۃالمبارک کو مرکز اقصیٰ سول لائینز جہلم میں FIF فری دستر خوان appeared first on JhelumGeo.com.