جہلم(افتخار کاظمی)مرکزی انجمن امامیہ کا ایک اجلاس زیر صدارت جنرل سیکرٹری سید نوازش علی رضوی منعقد ہوا جس میں گزشتہ دنوں ڈسٹرکٹ جہلم کی امن کمیٹی کے عہدیداران کو ڈی سی او کی طرف سے گڈ ورکر ایوارڈ سے نواز اگیا،فقہ جعفریہ کی طرف سے مرکزی انجمن امامیہ کے سید مسعودالحسن گیلانی کو ایوارڈ سے نوازاگیا جس پر ہم ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے پہلی بار جہلم میں ڈسٹرکٹ کی امن کمیٹی کے عہدیداران کو ایوارڈ سے نوازا،یہ ایک خوش آئند اقدام ہے،ہم مرکزی انجمن کے تمام عہدیداران سید مسعودالحسن گیلانی کو اس ایوارڈ کے ملنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان ،ڈی پی او جہلم حسن اسد علوی کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے یہ اقدام اٹھایا۔اجلاس میں مرکزی انجمن امامیہ کے صدر نواز علی جعفر ،سید ثناء الحسن زیدی،سید مسرت رضوی،عدیل کاظمی،محسن زیدی اور بڑی تعداد نے ممبران نے شرکت کی اور مسعودالحسن گیلانی کو مبارکباد پیش کی۔
The post مرکزی انجمن امامیہ کا ایک اجلاس زیر صدارت جنرل سیکرٹری سید نوازش علی رضوی منعقد ہوا appeared first on JhelumGeo.com.