Quantcast
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

سوہاوہ گیس سلینڈروں کی ری فیلنگ کا دھندہ عروج

سوہاوہ ( نمائندہ جہلم جیو ) محکمہ سول ڈیفنس کی نااہلی سوہاوہ شہر کو بارود بنا کر کاروبار کرنے والے متحرک تفصیلات کے مطابق تحصیل انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفینس کی نااہلی کی وجہ سے شہر بھر میں جگہ جگہ گیس سلینڈروں کی ری فیلنگ کا دھندہ عروج پر ہے شہر کے وسط اور گلی محلوں میں گیس ایجنسیاں اور ری فیلنگ کا کاروبار کرنے والوں نے شہر کو بارود بنا کر رکھ دیا ہے کسی بھی وقت کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور اعلیٰ احکام سے بلا تفریق آپریشن کرنے کا مطالبہ کسی ایک دوکان کو سیل کرنے یا جرمانہ کرنے سے ذمہ داریاں پوری نہیں ہو جاتیں بلکہ شہر بھر اور گلی محلوں میں گیس ایجنسیز مالکان میں سے اکثر یت کے پاس لائسنس ہی نہیں اگر لائسنس ہے بھی تو کسی بھی ایجنسی ہولڈر نے حفاظتی تدابیر نہ کر رکھی ہیں جبکہ سوہاوہ شہر میں ریسکیو اور فائربرگیڈ کی سروس نہ ہونے کی وجہ سے خداونخواسطہ اگر کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو جائے تو بروقت امدادی کاروائی ممکن نہ ہے اور سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ ہے عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر اور گلی محلوں میں گیس سلینڈر فروخت کرنے والوں کو وارننگ دے کر حکومت پنجاب کی طرف سے دیے گئے قواعد و ضوابط کو پورا کروایا جائے اور وارننگ کے بعد ایس او پیز پورے نہ کرنے واے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے نہ کہ صرف ایک دو دکانداروں کو چالان جرمانے یا سیل کرنے کے بعد باقی دکانداروں کیخلاف آنکھیں بند کر دی جائیں ۔

The post سوہاوہ گیس سلینڈروں کی ری فیلنگ کا دھندہ عروج appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles