جہلم(عبدالغفوربٹ) کشمیری خواتین کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے عالمی ضمیر کب جاگے گا ،جب کوئی صدابلند کرنے والی ماں اپنی بیٹی کو بچاتے بچاتے خود درندگی کی بھینٹ چڑھ جائے گی ان خیالات کا اظہار پیرس ادبی فورم کی صدر و ممتاز شاعرہ اورترجمان عصمت و عترت نسواں سمن شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر رائل میڈیا ہاؤس کے چیئرمین ،سابق نائب صدر عبدالغفور بٹ سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جتنی قربانیاں کشمیری خواتین دے رہی ہیں اس کی دنیا میں کوئی مثا ل نہیں ملتی،بچوں کی پرورش،تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ خاوند کا ہاتھ بھی بٹاتی اور ہندو فوج کے ظلم و ستم بھی سہتی ہیں مگر آفرین ہے کہ آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹتیں،آخر میں نامور شاعرہ سمن شاہ نے کہا کہ میرا سلوٹ ہے ان بہادر خواتین کو جو ظلم کے پہاڑ سے ٹکرانے کی طاقت رکھتی ہیں ان کودنیا کی کوئی طاقت غلام نہیں رکھ سکتی ،یہ آج نہیں تو کل ضرور آزاد ہوں گی ان شا اللہ۔
The post کشمیری خواتین کو کس جرم کی سزا دی جارہی ہے عالمی ضمیر کب جاگے گا ،سمن شاہ appeared first on JhelumGeo.com.