جہلم(سید جاوید رضوی) جہلم سے اقبال کے شہر سیالکوٹ کے لئے گاڑیاں نایاب ہو گئیں مسافر ذلیل و خوار ہونے لگے، اعلیٰ حکام سے دوبارہ ٹرین سروس بحال کرنے کی اپیلتفصیلات کے مطابق سروے کے دوران یہ معلوم ہوا ہے کہ جہلم شہر سے اقبالؒ کے شہر سیالکوٹ کے لئے گاڑیاں نایاب ہوگئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عوام معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آخر ایسی کیا وجہ ہے کہ لاری اڈہ میں تمام شہروں کی گاڑیاں موجود ہوتی ہیں مگر سیالکوٹ کے لئے کوئی اڈہ موجود نہیں اور جو سروس ٹرین کی صورت میں ملا کرتی تھی وہ بھی بلا وجہ بند کر دی گئی۔جس سے نہ صرف مسافروں کو بلکہ کاروباری حضرات کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عوام نے اپیل کی ہے کہ برائے مہربانی اعلیٰ حکام اس کا نوٹس لیں اور اس سروس کو دوبارہ بحال کروائیں اس سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت ملے گی بلکہ کاروبار میں بھی خاطر خواہ ترقی کے امکانات روشن ہوں گے۔
The post جہلم سے اقبال کے شہر سیالکوٹ کے لئے گاڑیاں نایاب ہو گئیں appeared first on JhelumGeo.com.