جہلم( سید جاوید رضوی )سی ڈی سی المرکز کا ماہانہ ایگزیکٹو اجلاس زیر صدارت چوہدری جاوید اقبال منعقد ہوا ،جس میں گزشتہ ما ہ کی کارکردگی اور موجودہ کی پیش بندی کی تجاویز طے کی گئیں ۔مہمان اعزاز صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی ارشد محمود لال دین جیولر تھے،تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی معروف اور قدیمی این جی او ،سی ڈی سی المرکز کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا ، اس اجلاس میں سینئر ایگزیکٹو ممبر میجر (ر)زرگون گل،کرنل عبید مرزا،ڈاکٹر محمد اسد مرزا (صدر المرکز کونسل)،ڈاکٹر شاہد تنویر،نائب صدر ارشد محمود مبارک ،سیکریٹری جنرل محمد امین میر،سیکریٹری فنانس سید ثنا ء الحسن زیدی،محترمہ شاہدہ شاہ صدر وومن ونگ۔صغیر احمد اخلاق،سیکریٹری انفارمیشن سید جاوید رضوی ، اشعر غنی ،سیکریٹری آفس چوہدری فضل حسین ،آفس اسسٹنٹ شریف کیانی نے شرکت کی،اس اجلاس میں طے پایا کہ فنون لطیفہ کی ایک شام منائی جائے جس میں غزل گو حضرات اور پرستار علم و فن کو مدعو کیا جائے۔
The post سی ڈی سی المرکز کا ماہانہ ایگزیکٹو اجلاس appeared first on JhelumGeo.com.