Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے دائیں جانب گندگی کا ڈھیر فوری ختم کیا جائے

$
0
0

کھیوڑہ(نمائندہ خصوصی ،راشدخان) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے دائیں جانب گندگی کا ڈھیر فوری ختم کیا جائے ۔والدین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کی عمارت کے قریب قائم گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سیکورٹی رسک بن چکا ہے سکول کی دیوار کے ساتھ بنا کوڑا دان آوارہ جانوروں کا مسکن بن گیا ہے سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین اور اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے دن با دن بڑھتے ہوئے اس گندگی کے ڈھیر کو فوری ختم کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ اس قبل بھی انتظامیہ سے اپیل کی جا چکی ہے تاہم کوئی کاروائی نہیں ہوئی سکول کے قریب گندگی کے ڈھیر سے اٹھنے والے تعفن سے جہاں طلباء کوشدید دشواری کا سامنا ہے وہی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے

The post گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کے دائیں جانب گندگی کا ڈھیر فوری ختم کیا جائے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles