Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

تھانہ سٹی پولیس نے مشین محلہ نمبر 2 میں ڈکیتی کرنے والے آکاش گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لیے

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)تھانہ سٹی پولیس نے مشین محلہ نمبر 2 میں ڈکیتی کرنے والے آکاش گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لیے،ایک عدد پستول اور نقدی برآمد ،ابتدائی تفتیش میں ڈکیتی کی وارداتوں کے انکشافات۔تفصیلات کے مطابق 6-1-2016کو مشین محلہ نمبر 2میں قائم میڈیکل سٹور میں گھس کر مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی لوٹ لی تھی اور موقع سے فرار ہو گئے تھے جس کا مقدمہ مورخہ 6-1-2016کو بجرم 395/412کے تحت تھانہ سٹی میں درج ہوا ،ایس ایچ او مرزا عمران بیگ کی نگرانی میں سب انسپکٹر راجہ سرفراز احمد نے سائینٹیفک طریقہ کار سے تفتیش کرتے ہوئے آکاش ڈکیت گینگ کے دو ملزمان سید آکاش عرف مون ولد عارف حسین سکنہ سرائے عالمگیر ضلع گجرات اور عاصم افضال ولد افضال احمد سکنہ سرائے عالمگیر ضلع گجرات کو گرفتار کر کے تین عدد موبائیل ،50ہزار روپے نقدی اور ایک عدد پستول برآمد کر لیا ہے ،ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے مزید وارداتوں کے انکشافات بھی کیے ہیں ۔

The post تھانہ سٹی پولیس نے مشین محلہ نمبر 2 میں ڈکیتی کرنے والے آکاش گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لیے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles