پنڈدادنخان(سلیما ن شہباز +عدنان یو نس )حکو مت کے زراعت کی ترقی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے رعا ئتی نرخو ں پر زمین ہموار کرنے والے بلڈوزر کے دفتر کو پنڈدادنخان سے ختم کر دیا گیا اور بلڈوزوں کو چکوال شفٹ کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطا بق تحصیل پنڈدادنخان کے کا شت کا روں کے پا س جو زمین کے ٹکڑے ہیں وہ ہموار نہیں ہیں اور زیا دہ تر کھیتی با ڑی با رانی زمین میں کی جا تی ہے زراعت کے ترقی کے لئے حکو مت پنجا ب نے رعائتی نرخوں پر کسا نو ں کو بلڈوزردئے جاتے تھے تا کہ وہ اپنی زمین ہموار کر سکیں اور یہا ں با رشی پا نی کو ذخیرہ کرنے کے لئے تا لاب بنا سکیں یا اِن تلابو ں کو گہرا کر سکیں لیکن کچھ عرصہ قبل سے تحصیل پنڈدادنخان کے کا شتکا ر وں کے لئے یہ سہو لت ختم کر دی گئی ہے محکمہ زراعت نے رعا ئتی نر خوں پر جو بلڈوزر دینے کا دفتر بنایا تھا وہ بند کر کے چکوال شفٹ کر دیا ہے جو کہ تحصیل پنڈدادنخان کے کسانو ں کے سا تھ سرا سر ظلم وزیا دتی ہے کسا ن رہنما ء حا جی کرم دین نائیچ اور تحصیل بھر کے کسا نو ں نے وزیر اعلیٰ پنجا ب میاں شہباز شریف سے مطا لبہ کیا ہے کہ زمینو ں کو ہموار کرنے والے بلڈوزر وں کو فوری واپس پنڈدادنخان لایا جا ئے تا کہ غریب کسا ن حکو مت کی اِس سہولت سے فا ئدہ اُٹھا کر اپنے با ل بچو ں کا پیٹ پا ل سکیں۔
The post زمین ہموار کرنے والے بلڈوزر کے دفتر کو پنڈدادنخان سے ختم کر دیا گیا appeared first on JhelumGeo.com.