کھیوڑہ (نمائندہ خصوصی ،راشدخان)شدید سردی میں گھریلوں صارفین کو سوئی گیس کے لو پریشر کاسامنا،چولہے ٹھنڈے ، جبکہ ہوٹلوں پر روٹی کے حصول کے لیے لمبی قطاریں،گھریلوں کنکشن کی لائن سے دیے گئے کمرشل کنکشن منقطع کرنے کاعوامی مطالبہ بجلی کے ساتھ ساتھ گیس بھی غائب ،گیس صارفین کا اعلی حکام سے علاقے کو دی جانے والی گیس لائن کے پریشرکو بڑھانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ سمیت تحصیل بھر میں سخت سردی اور دھند کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اس پر بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے ساتھ ساتھ سوئی گیس کے لو پریشر نے گھریلوں صارفین بل خصوص خواتین کو سخت کوفت میں مبتلا کر دیاہے سر شام شہر بھر میں گیس کا پریشر اتنا کم ہو جاتاہے کہ ہیٹر تو ایک طرف کھانا تیا ر کرنے کے لیے چولہے بھی نہیں جلتے جس کی سب سے بڑی وجہ گھریلوں کنکشن لائن سے کمرشل بنیادوں پر انڈسٹریوں کو دیے جانے والے کنکشن ہیں گھروں میں سوئی گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے سر شام ہی ہوٹلوں پر روٹی کے حصول کے لیے لمبی قطاریں لگنا شروع ہو جاتی ہیں گیس صارفین نے اعلی حکام سے علاقے کو دی جانے والی گیس کا پریشر صارفین کی تعداد کے مطابق پورا کرنے کے ساتھ ساتھ کمرشل بنیادوں پر دیے گئے ہیوی کنکشن فوری منقطع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ شہر میں جس رفتا ر سے نئے کنکشن لگائے جا رہے ہیں اسی تناسب سے گیس کے پریشر کو بھی بڑھایاجائے۔
The post شدید سردی میں گھریلوں صارفین کو سوئی گیس کے لو پریشر کاسامنا appeared first on JhelumGeo.com.