Quantcast
Channel: JhelumGeo.com
Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

جہلم ملوٹ روڈ پر دو افراد نے پولیس ملازم ظاہر کرکے سوہاوہ کی فیملی کو لوٹ لیے

$
0
0

جہلم(عبدالغفور بٹ)کالاگجراں چوکی کے علاقہ ملوٹ روڈ پر دو افراد نے پولیس ملازم ظاہر کرکے سوہاوہ کی فیملی سے 33ہزار روپے ،500ریال اور 80درہم لوٹ لیے،نوسر باز ڈاکو بدوں نمبر والے ہنڈا 125موٹرسائیکل پر سوار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ پدھری کے رہائشی زاہد محمود نے درخواست دی کہ 20نومبر کو میں اپنی فیملی کے ہمراہ اپنی کار نمبری NY751اسلام آباد اپنے سسرال جارہاتھا جب پنجاب یونیورسٹی کیمپس جہلم یوٹرن سے شارٹ راستہ اپناتے ہوئے ملوٹ روڈ پر جارہا تھا دن ڈیڑھ بجے نجی ہاؤسنگ سکیم ٹینکی کے عقب پہنچا پیشاب کرنے کیلئے گاڑی سائیڈ پر روکی اور نیچے اتر ا اسی اثناء ہنڈا 125بغیر نمبر پلیٹ میری گاڑی کے آگے آکر رکا جس پر دو اشخاص سوا ر تھے جنہوں نے اپنے آپ کو پولیس ملازم ظاہر کیا اور خوف دلا کر میری تلاشی لینی شروع کر دی دوران تلاشی میری جیب سے 35ہزار روپے نقدی ،500ریال اور 80درہم لوٹ لیے اور جی ٹی روڈ کی طرف بھاگ گئے،ملزمان کو میں اپنے آپ کے طور پر تلاش کرتا رہا،ملزمان کے نام محمد عمران ولد محمداصغر سکنہ فضل آباد ،ساجد محمود ولد بشیر احمد سکنہ دھنیالہ جہلم معلوم ہوئے ہیں،تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

The post جہلم ملوٹ روڈ پر دو افراد نے پولیس ملازم ظاہر کرکے سوہاوہ کی فیملی کو لوٹ لیے appeared first on JhelumGeo.com.


Viewing all articles
Browse latest Browse all 5119

Trending Articles